QR CodeQR Code

عشرہ محرم کی مجالس، ہزاروں عزاداروں سے علامہ علی رضا رضوی کا خطاب

15 Jul 2024 01:08

اسلام ٹائمز: امام بارگاہ المحسن فیڈرل بی ایریا میں مجالس عزا سے معروف عالم دین حجتہ السلام علامہ سید علی رضا رضوی خطاب کررہے ہیں۔ مجالس عزا میں عزادار بہت بڑی تعداد میں شرکت کررہے ہیں۔ اس موقع پر ابوالحسن اسکاؤٹس اور بوتراب اسکاؤٹس کے رضاکار سیکورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔


خصوصی رپورٹ

ایام عزا کے موقع پر پاکستان بھر میں عشرہ محرم کی مجالس امام حسینؑ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ ملک بھر کی مختلف امام بارگاہوں میں امام حسینؑ اور ان کے رفقاء کی یاد میں منعقدہ مجالس سے علماء و ذاکرین امام حسینؑ کے قیام کے مقاصد اور ان پر گزرنے والے مصائب بیان کررہے ہیں۔ پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی مرکز کراچی میں بھی ہر سال کی طرح امسال بھی محرم الحرام کی مناسبت سے عشرہ مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا ہے۔ امام بارگاہ المحسن فیڈرل بی ایریا میں مجالس عزا سے معروف عالم دین حجتہ السلام علامہ سید علی رضا رضوی خطاب کررہے ہیں۔ مجالس عزا میں عزاداران امام حسینؑ بہت بڑی تعداد میں شرکت کررہے ہیں۔ اس موقع پر ابوالحسن اسکاؤٹس اور بوتراب اسکاؤٹس کے رضاکار سیکورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1147707

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1147707/عشرہ-محرم-کی-مجالس-ہزاروں-عزاداروں-سے-علامہ-علی-رضا-رضوی-کا-خطاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com