QR CodeQR Code

سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر سینیئر صحافیوں کی خصوصی گفتگو

12 Jul 2024 20:00

اسلام ٹائمز: سینیئر صحافیوں کا کہنا ہے کہ فیصلہ مکمل طور پر آئین اور قانون کی روح کے مطابق ہے، پی ٹی آئی کو آج بڑی قانونی فتح ملی ہے، اسد اللہ خان نے کہا کہ عمران خان کا موقف درست ثابت ہوا ہے۔


رپورٹ: نادر عباس

سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی اپیل پر مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے 13 رکنی لارجر بینچ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا، جسے جسٹس منصور علی شاہ نے سنایا۔ اٹارنی جنرل منصور اعوان، الیکشن کمیشن کے وکیل سکندر بشیر اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی موجودگی میں سپریم کورٹ کے کمرہ نمبر ایک میں فیصلہ سنایا گیا ہے۔ فیصلے کے بعد سینیئر صحافی ثاقب بشیر، اسد اللہ خان، قمر میکن سمیت دیگر کے تاثرات لیے گئے ہیں، جو پیش خدمت ہیں۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1147330

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1147330/سپریم-کورٹ-کے-مخصوص-نشستوں-سے-متعلق-فیصلے-پر-سینیئر-صحافیوں-کی-خصوصی-گفتگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com