QR CodeQR Code

دین و دنیا

قیام امام حسین علیہ السلام

اہداف و مقاصد

12 Jul 2024 09:43

دین و دنیا پروگرام اسلام ٹائمز کی ویب سائٹ پر ہر جمعہ نشر کیا جاتا ہے، اس پروگرام میں مختلف دینی و مذہبی موضوعات کو خصوصاً امام و رہبر کی نگاہ سے، مختلف ماہرین کے ساتھ گفتگو کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے۔ ناظرین کی قیمتی آراء اور مفید مشوروں کا انتظار رہتا ہے۔


ہفت روزہ پروگرام
دین و دنیا ہفتہ وار
موضوع: قیامِ امام حسین علیه السلام کے اہداف
میزبان: حجت‌الاسلام محمد سبطین علوی
مہمان: حجت الاسلام والمسلمین سید ضیغم رضوی
12 جولائی 2024

موضوعات گفتگو:
قیام امام حسین کے فلسفہ کے متعلق کون کونسے مشہور نظریات پائے جاتے ہیں؟
امام حسین کی اپنی نگاہ سے قیام کے اہداف کیا ہیں؟
ان اہداف کی تکمیل کے لیے ہم کیا کردار ادا کر سکتے ہیں؟

خلاصہ گفتگو
امام حسین علیہ الصلوۃ والسلام کے میدان کربلا میں قیام نے تاریخ بشریت کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا۔ اس واقعے کی اہمیت کی پیش نظر اور اس کی وسعت کو دیکھتے ہوئے مختلف افراد اور مختلف مکاتب فکر نے اپنے اپنے انداز سے امام حسین علیہ الصلوۃ والسلام کے قیام اہداف کے بارے میں نظریہ قائم کیا ہے۔ ان میں سے مشہور نظریات
پہلا نظریہ مادی نظریہ ہے جو یہ کہتے ہوئے نظر اتے ہیں کہ امام حسین علیہ الصلوۃ والسلام نے ظاہری حکومت کے لیے قیام کیا۔ اس قول کے قائلین میں عبداللہ ابن عمر اور متاخرین میں ابن تیمیہ جیسی شخصیات ہیں۔
دوسرا نظریہ صوفیا اور تصوف کا ہے جو یہ کہتے ہیں کہ امام حسین علیہ الصلوۃ والسلام نے صرف عشق حقیقی میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اور اس میں اور کوئی ہدف مد نظر نہیں تھا۔ 
ایک اور نظر یہ مسیحیانہ نظریہ ہے کہ جو یہ کہتے ہیں کہ حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے اور قربانی دے کر بشریت کو گناہ اولیہ سے نجات دلائی۔ اس نظریے کے قائلین بھی یہ کہتے ہیں کہ امام حسین علیہ الصلوۃ والسلام نے صرف اور صرف اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا تاکہ اپنے شیعوں کے گناہوں کا کفارہ ہو سکے۔
ایک اور اہم نظریہ یہ ہے کہ امام حسین علیہ الصلوۃ والسلام کی یہ خاص ذمہ داری تھی پروردگار عالم کی طرف سے ان پر یہ خصوصی ذمہ داری عائد کی گئی تھی کہ وہ شہید ہوں۔ لہذا اس کا دوسرے افراد کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ 
ان تمام نظریات کو  اس پروگرام میں تنقیدی انداز سے دیکھا گیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 1147206

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1147206/قیام-امام-حسین-علیہ-السلام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com