QR CodeQR Code

تجزیہ

آپریشن عزم استحکام

ضرورت اہمیت

8 Jul 2024 10:02

تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہےکہ جس میں تازہ ترین مسائل کے بارے نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کی جاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔ یہ پروگرام ہر اتوار کے روز اسلام ٹائمز پر نشر کیا جاتا ہے۔


آپریشن عزم استحکام پاکستان کیاہے؟ اور کیوں ضروری ہے؟
ہفتہ وار پروگرام: تجزیہ
آ
پریشن عزم استحکام پاکستان کیاہے؟ اور کیوں ضروری ہے؟
مہمان : پروفیسر سیدصفدر رضا بخاری (تجزیہ نگار، دانشور، صحافی)
میزبان و پیشکش: سید انجم رضا
8 جولائی 2024


ابتدائیہ
22 جون کو وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی شریک تھے۔ اس اجلاس میں عسکریت پسندی کے انسداد کے لیے آپریشن ’عزم استحکام‘ کی منظوری دی۔
اہم نکات:
آپریشن عزمِ استحکامِ پاکستان انٹیلیجنس کی بنیاد پہ آپریشن ہے
پاکستان کوگزشتہ چوبیس سال سے مسلسل ٹی ٹی پی کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کا نشانہ بنا  ہوا ہے
سال 2023 میں پاکستانی سکیورٹی فورسز کے پانچ سو سے زائد اہلکار دہشت گردوں کے حملوں میں جان کھو چکے
جبکہ جاری سال 2024 کے پہلے چھ ماہ میں مزید اڑھائی سو اہلکاروں کی اموات ہوئی ہیں۔ ان میں سے 70 اموات اپریل میں ہوئیں۔
شدت پسند ماضی کے برعکس بظاہر اب عام عوامی مقامات پر حملوں کی بجائے سکیورٹی فورسز کو زیادہ نشانہ بنا رہے ہیں۔
بڑھتی ہوئی مسلسل دہشت گردانہ سرگرمیاں اور چینی انجنیرز کو نشانہ بنایا جارہا تھا
چینی وزیر خارجہ کے حالیہ دورے میں بھی دہشت گردانہ کاروائیوں پہ تشویش کا اظہار کیا گیا
دہشت گردانہ کاروائیوں کے ہوتے ہوئے سی پیک کا جاری رہنا ناممکن سا ہوتا جارہا ہے
حکومتِ پاکستان کی کوشش ہے کہ تما م سیاسی جماعتوں کو اس آپریشن کے حوالے سے یکسو کرنے کی کوشش میں ہے
آپریشن کی بلاوجہ مخالفت کرنا طالبان کی کاروائیوں سے اغماض برتنا ہے
آپریشن  کے ذریعے شدت پسندوں اور ان کے حامیوں کو واضح پیغام بھی دینا ہے کہ ریاست پاکستان کمزور نہیں
 


خبر کا کوڈ: 1146365

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1146365/آپریشن-عزم-استحکام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com