عمران خان کے وکیل بیرسٹر نیاز اللہ نیازی کا خصوصی انٹرویو
4 Jul 2024 19:54
تحریک انصاف کے رہنما اور سینئر وکیل نیاز اللہ نیازی کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ ناانصافی کی انتہا ہوگئی ہے، چیف جسٹس ہر کیس میں اپنے آپ کو حصہ بنا لیتے ہیں، ہمارے اعتراض کے باوجود وہ مسلسل ہمارے کیسز سن رہے ہیں، وہ میرا وکلا نامہ منسوخ کرنا چاہتے ہیں تو کرلیں میں کوئی بھی قیمت ادا کرنے کیلئے تیار ہوں۔
بیرسٹر نیاز اللہ نیازی تحریک انصاف کے رہنماء ہیں، انٹرا پارٹی الیکشن میں نیاز اللہ نیازی کو چیف الیکشن کمشنر بنایا گیا تھا، نیاز اللہ نیازی نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کے تمام لوازمات اور انتظامات کو دیکھا، اس وقت بھی کئی کیسز کو دیکھ رہے ہیں، الیکشن ٹریبونل کیس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر اعتراض بھی کیا تاہم چیف جسٹس نے نیاز اللہ نیازی پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز نے بیرسٹر نیاز اللہ نیازی سے خصوصی انٹرویو کیا ہے، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1145724