QR CodeQR Code

سید ناصر عباس شیرازی کا قومی حسین منی کانفرنس سے خطاب

4 Jul 2024 17:11

مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ اس سرزمین پر بھی کربلا برپا ہو رہی ہے، نوکروں کو بھی وہی نتیجہ ملے گا جو کربلا میں ملا تھا، ہمارے ہیرو امام حسین علیہ السلام کی ذات ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مرکزی عزاداری ونگ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام نیشنل لائبریری آڈیٹوریم اسلام آباد میں دوسری سالانہ عظیم الشان قومی حسینؑ منی کانفرنس کا انعقاد ہوا، کانفرنس میں چیئرمین ایم ڈبلیو ایم سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، سربراہ جماعت اہل حرم مفتی گلزار احمد نعیمی، ڈاکٹر سید اسامہ بخاری، صدر انجمن تاجران کاشف عباسی، شاعر احمد فرہاد، سید احمد اقبال رضوی، سید ناصر عباس شیرازی، صدر عزاداری ونگ ملک اقرار علوی، ممبر قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین، سید اسد عباس نقوی، معروف صحافی وکالم نگار مظہر برلاس، علامہ محمد اصغر عسکری سمیت دیگر مذاہبِ و مکاتب فکر کے سکالرز نے خطاب کیا۔ کانفرنس سے خطاب میں مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی  نے کہا کہ حق و صداقت کے علم بردار شرف انسانی کے پاسبان اور حریت فکر کے بےباک مجاہد، تاریخ اسلام کے عظیم ہیرو حضرت امام حسینؑ کا یہ عظیم کارنامہ، بے مثل قربانی ہمیں یہ درس دیتی ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنے کے لیے راہ حق میں اپنی جان، مال، عزت و آبرو، آل و اولاد سب کچھ قربان کر دینا ہی مومن کا مقصد حیات ہے، رسول اکرم نے فرمایا تھا حسین مجھ  سے ہے اور میں حسین سے ہوں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1145543

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1145543/سید-ناصر-عباس-شیرازی-کا-قومی-حسین-منی-کانفرنس-سے-خطاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com