QR CodeQR Code

مفتی فضل ہمدرد کا ملتان میں''غدیری اجتماع'' سے خطاب

2 Jul 2024 20:22

معروف اہلسنت اسکالر مفتی فضل ہمدرد نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجھ پر باتیں ہوتی ہیں کہ یہ رافضیوں کی مجلسوں میں جاتا ہے، رافضیوں کے ساتھ بیٹھتا ہے تو کان کھول کے سن لو میں کسی سے نہیں ڈرتا۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ فائونڈیشن پاکستان کے زیراہتمام عید غدیر کی مناسبت سے مقامی ہوٹل میں شاندار ''غدیر کانفرنس'' کا انعقاد کیا گیا، جس میں اہل تشیع، اہلسنت اور دیوبندی علماء نے شرکت کی اور خطاب کیا۔ کانفرنس سے امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی، دیوبندی عالم دین سید محمد طیب شاہ بخاری اور اہلسنت مذہبی اسکالر مفتی فضل ہمدرد نے خطاب کیا جبکہ سید عاصم رضا شاہ، کاشف زیدی، مظفر مجاہد، ابوذر مہدی نے منقبت اور قصیدوں سے شرکاء کو گرمایا۔ معروف اہلسنت اسکالر مفتی فضل ہمدرد نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجھ پر باتیں ہوتی ہیں کہ یہ رافضیوں کی مجلسوں میں جاتا ہے، رافضیوں کے ساتھ بیٹھتا ہے تو کان کھول کے سن لو میں کسی سے نہیں ڈرتا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1145296

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1145296/مفتی-فضل-ہمدرد-کا-ملتان-میں-غدیری-اجتماع-سے-خطاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com