QR CodeQR Code

دیوبندی اسکالر سید طیب شاہ کا ملتان میں ''غدیری اجتماع'' سے خطاب

2 Jul 2024 19:01

ملتان میں امامیہ فائونڈیشن کے زیراہمام منعقدہ غدیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دیوبند اسکالر کا کہنا تھا کہ شہادت حضرت عثمان 12 ذوالحجہ کو ہوئی ہے لیکن مولاعلی کی فضیلت کو چھپانے کے لیے یہ 18 ذوالحجہ کو مناتے ہیں، انبیائے کرام کے بعد اعلیٰ مرتبہ حضرت علی کا ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ ہم اہلیبیت سے محبت کرنے والے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ فائونڈیشن پاکستان کے زیراہتمام عید غدیر کی مناسبت سے مقامی ہوٹل میں شاندار ''غدیر کانفرنس'' کا انعقاد کیا گیا، جس میں اہل تشیع، اہلسنت اور دیوبندی علماء نے شرکت اور خطاب کیا۔ کانفرنس سے امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی، دیوبندی عالم دین سید محمد طیب شاہ بخاری اور اہلسنت مذہبی اسکالر مفتی فضل ہمدرد نے خطاب کیا جبکہ سید عاصم رضا شاہ، کاشف زیدی، مظفر مجاہد، ابوذر مہدی نے منقبت اور قصیدوں سے شرکاء کو گرمایا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دیوبند اسکالر سید طیب شاہ بخاری کا کہنا تھا کہ شہادت حضرت عثمان 12 ذوالحجہ کو ہوئی ہے لیکن مولا علی کی فضیلت کو چھپانے کے لیے یہ 18 ذوالحجہ کو مناتے ہیں، انبیائے کرام کے بعد اعلیٰ مرتبہ حضرت علی کا ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ ہم اہلیبیت سے محبت کرنے والے ہیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1145283

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1145283/دیوبندی-اسکالر-سید-طیب-شاہ-کا-ملتان-میں-غدیری-اجتماع-سے-خطاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com