QR CodeQR Code

ہرمیت سنگھ کا قومی حسینؑ منی کانفرنس سے جذباتی خطاب

2 Jul 2024 00:49

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سکھ اینکر ہرمیت سنگھ نے کہا کہ امام حسین کی شخصیات پوری دنیا کا اثاثہ ہیں، امام حسین علیہ السلام کے ماننے والے صرف مسمان ہی نہیں پوری دنیا کے مذاہب مانتے ہیں، انہوں نے انسانیت اقدار کی خاطر قربانی دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مرکزی عزاداری ونگ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام نیشنل لائبریری آڈیٹوریم اسلام آباد میں دوسری سالانہ عظیم الشان قومی حسینؑ منی کانفرنس کا انعقاد ہوا، کانفرنس میں چیئرمین ایم ڈبلیو ایم سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، سربراہ جماعت اہل حرم مفتی گلزار احمد نعیمی، ڈاکٹر سید اسامہ بخاری، صدر انجمن تاجران کاشف عباسی، شاعر احمد فرہاد، سید احمد اقبال رضوی، سید ناصر عباس شیرازی، صدر عزاداری ونگ ملک اقرار علوی، ممبر قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین، سید اسد عباس نقوی، معروف صحافی وکالم نگار مظہر برلاس، علامہ محمد اصغر عسکری سمیت دیگر مذاہبِ و مکاتب فکر کے سکالرز نے خطاب کیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سکھ اینکر ہرمیت سنگھ نے کہا کہ امام حسین کی شخصیات پوری دنیا کا اثاثہ ہیں، امام حسین علیہ السلام کے ماننے والے صرف مسمان ہی نہیں پوری دنیا کے مذاہب مانتے ہیں، انہوں نے انسانیت اقدار کی خاطر قربانی دی ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1144923

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1144923/ہرمیت-سنگھ-کا-قومی-حسین-منی-کانفرنس-سے-جذباتی-خطاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com