QR CodeQR Code

مانسہرہ، پیراں گاوں کی مسجد شیعہ، سنی اتحاد کا مثالی نمونہ

2 Jul 2024 13:02

اسلام ٹائمز: ضلع مانسہرہ کے گاوں پیراں میں ایک مسجد ایسی بھی ہے، جہاں شیعہ، سنی ایک ہی جگہ عرصہ دراز سے نماز پڑھتے آرہے ہیں، یہاں نہ کوئی کسی کی تکفیر کرتا ہے اور نہ ہی کسی کیساتھ تنگ نظری کا مظاہرہ کیا جاتا ہے۔


رپورٹ: سید عدیل زیدی

وطن عزیز میں دشمن اسلام و پاکستان نے ہمیشہ سے کوشش کی ہے کہ یہاں بسنے والوں کو فرقوں کی بنیاد پر تقسیم کیا جائے، ان مزموم کوششوں میں کچھ کالعدم جماعتیں اور ان کے ’’خالق‘‘ پیش پیش رہے، تاہم پاکستانی عوام نے ہمیشہ ان تمام تر کوششوں اور سازشوں کو باہمی بھائی چارگی اور ہم آہنگی کے ذریعے ناکام بنایا۔ جس کی ایک جیتی جاگتی مثال خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں دیکھنے کو ملتی ہے، جہاں خوبصورت پہاڑوں کی وادیوں میں بسنے والوں نے اپنی حسین سوچ کا عملی اظہار کیا۔ ضلع مانسہرہ کے گاوں پیراں میں ایک مسجد ایسی بھی ہے، جہاں شیعہ، سنی ایک ہی جگہ عرصہ دراز سے نماز پڑھتے آرہے ہیں، یہاں نہ کوئی کسی کی تکفیر کرتا ہے اور نہ ہی کسی کیساتھ تنگ نظری کا مظاہرہ کیا جاتا ہے۔ مزید احوال اس ویڈیو رپورٹ میں ملاحظہ فرمائیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1144918

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1144918/مانسہرہ-پیراں-گاوں-کی-مسجد-شیعہ-سنی-اتحاد-کا-مثالی-نمونہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com