QR CodeQR Code

حج پر غزہ کی حمایت پر سعودی پابندی، علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی کا خصوصی انٹرویو

28 Jun 2024 23:49

حج کے موقع پر سعودی بادشاہت کی جانب سے غزہ فلسطین کے حق میں امریکا اسرائیل مخالف احتجاج پر پابندی کیوں تھی؟ سعودی عرب میں رقص و سرور، شراب و جوئے کی آزادی اور غزہ فلسطین کے حق میں امریکا اسرائیل مخالف احتجاج پر پابندی کی اصل وجہ؟ حج کے موقع پر انقلابی سوچ کیوں نہیں دی جاتی؟ کیا امت مسلمہ سعودی عرب سے مایوس ہو چکی ہے؟ حذب اللہ پر ممکنہ اسرائیلی جارحیت کے نتائج؟ سمیت دیگر متعلقہ و اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے ملی یکجہتی کونسل سندھ کے جنرل سیکریٹری اور جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ بھی شیئر کیجیئے۔


معروف اہلسنت عالم دین علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی کا تعلق بنیادی طور پر پاکستان میں اہلسنت مسلمانوں کی نمائندہ سیاسی مذہبی جماعت جمعیت علمائے پاکستان سے ہے اور وہ اسوقت جے یو پی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن ہیں۔ علامہ قاضی احمد نورانی کا شمار پاکستان میں اتحاد بین المسلمین اور فلسطین کاز کیلئے کام کرنیوالی چیدہ شخصیات میں ہوتا ہے۔ وہ ملی یکجہتی کونسل سندھ کے جنرل سیکرٹری بھی ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ فلسطین فاؤنڈیشن کی سرپرست کمیٹی میں بھی اپنی خدمات سرانجام دیتے ہیں۔ وہ اس سے قبل جے یو پی سندھ و کراچی کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے حج کے موقع پر امریکا و اسرائیل کے خلاف اور غزہ فلسطین کے حق میں آواز بلند کرنے پر سعودی پابندی، حزب اللہ لبنان پر ممکنہ اسرائیلی جارحیت و دیگر متعلقہ موضوعات پر کراچی میں انکی رہائش گاہ پر ایک مختصر نشست کی، اس موقع پر انکے ساتھ کیا گیا خصوصی انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1144455

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1144455/حج-پر-غزہ-کی-حمایت-سعودی-پابندی-علامہ-قاضی-احمد-نورانی-صدیقی-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com