عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان کے رہنماؤں کی اہم پریس کانفرنس
28 Jun 2024 20:13
سکردو پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نجف علی، یوسف نمبردار، حسن شگری ایڈووکیٹ، سید نظر کاظمی اور شبیر مایار نے کہا ہے گلگت بلتستان کے قدرتی وسائل پر قبضے ہو رہے ہیں۔ یہ گرین ٹورازم نہیں گرین ٹیریرازم ہے۔
اسلام ٹائمز۔ عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں گرین ٹورازم نہیں گرین ٹیریرازم آیا ہے، جس کا مقصد جی بی کی زمینوں اور وسائل پر قبضہ کرنا ہے۔ سکردو پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نجف علی، یوسف نمبردار، حسن شگری ایڈووکیٹ، سید نظر کاظمی اور شبیر مایار نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے قدرتی وسائل پر قبضے ہو رہے ہیں۔ یہ گرین ٹورازم نہیں گرین ٹیریرازم ہے، جی بی کے مقامی آفیسرز کے ساتھ زیادتیاں ہو رہی ہیں۔ ڈی آئی جی فرمان علی کو گرین ٹورازم کے کہنے پر او ایس ڈی بنایا گیا ہے۔ گریڈ بیس کے آفیسر کی تذلیل ناقابل برداشت ہے، فرمان علی کو ڈی آئی جی کے عہدے پر بحال کیا جائے۔
خبر کا کوڈ: 1144405