QR CodeQR Code

یمنی فوج نے اسرائیلی بحری جہاز کیخلاف ہائپر سونک میزائل حملے کی فوٹیج جاری کر دی

27 Jun 2024 15:54

یمن کے عسکری میڈیا کی جانب سے جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق حاطم 2 میزائل میں ٹھوس ایندھن کا استعمال ہوتا ہے جو پروپلشن اور انٹیلیجنس کنٹرول سسٹم سے لیس ہے۔ اسے یمن کی ملٹری مینوفیکچرنگ اتھارٹی نے بنایا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ یمن کی مسلح افواج نے اسرائیلی بحری جہاز MSC SARAH V کیخلاف ہائپر سونک میزائل حملے کی فوٹیج جاری کر دی۔ یمنی فوج کے ہائپر سونک میزائل کا نام حاطم 2 رکھا گیا ہے، جس نے بحیرہ عرب میں اسرائیلی بحری جہاز کو درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا تھا۔ یمن کے عسکری میڈیا کی جانب سے جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق حاطم 2 میزائل میں ٹھوس ایندھن کا استعمال ہوتا ہے جو پروپلشن اور انٹیلیجنس کنٹرول سسٹم سے لیس ہے۔ اسے یمن کی ملٹری مینوفیکچرنگ اتھارٹی نے بنایا ہے۔ 
 


خبر کا کوڈ: 1144199

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1144199/یمنی-فوج-نے-اسرائیلی-بحری-جہاز-کیخلاف-ہائپر-سونک-میزائل-حملے-کی-فوٹیج-جاری-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com