QR CodeQR Code

یمنیوں کا صیہونی بحری جہاز پر جشن ولایت

25 Jun 2024 17:13

گلیکسی لیڈر کو اس وقت قبضے میں لیا گیا جب فلسطین پر روا صیہونی جارحیت و نسل کشی کے جواب میں صنعاء حکومت نے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے تمام صیہونی بحری جہازوں کو باب المندب اور بحیرہ احمر سے گزرنے سے منع کر دیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ گزشتہ شب یمنیوں نے عید غدیر کی مناسبت سے صیہونی بحری جہاز پر جشن ولایت منایا۔ یہ بحری جہاز "گلیکسی لیڈر" کے نام سے جانا جاتا ہے جسے یمنی فورسز نے چند ماہ قبل اس وقت قبضے میں لیا تھا جب فلسطین پر روا صیہونی جارحیت و نسل کشی کے جواب میں صنعاء حکومت نے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے تمام صیہونی بحری جہازوں کو باب المندب اور بحیرہ احمر سے گزرنے سے منع کر دیا تھا۔ یاد رہے کہ گزشتہ تین دنوں میں بھی یمنی مسلح افواج نے امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے سمیت تین صیہونی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا۔


خبر کا کوڈ: 1143730

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1143730/یمنیوں-کا-صیہونی-بحری-جہاز-پر-جشن-ولایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com