محسود قبائل کے سربراہ جاوید محسود کا نئے فوجی آپریشن پر خصوصی انٹرویو
25 Jun 2024 18:24
اسلام ٹائمز: عمائدین کے سربراہ جاوید کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن قبائل عوام کیلئے مشکلات کھڑی کرے گا، پہلے ہی ہم پریشان ہیں، سابقہ آپریشنز کے اثرات ختم نہیں ہوئے کہ اب نیا آپریشن شروع کرنے کی تیاری کی جارہی ہے، ابھی تک کسی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا جو سوالیہ نشان ہے۔
قبائلی عوام نے عسکری و سیاسی قیادت کو دوٹوک پیغام دے دیا ہے، وزیرستان سے تعلق رکھنے والے محسود قبائل کے عمائدین نے نیشنل پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا ہے، روزانہ کی بنیاد پر عمائدین احتجاج کرتے ہیں اور اپنے مطالبات کو دہراتے ہیں، عمائدین نے فوجی آپریشن کا مسترد کردیا ہے، عمائدین کے سربراہ جاوید کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن قبائل عوام کیلئے مشکلات کھڑی کرے گا، پہلے ہی ہم پریشان ہیں، سابقہ آپریشنز کے اثرات ختم نہیں ہوئے کہ اب نیا آپریشن شروع کرنے کی تیاری کی جارہی ہے، ابھی تک کسی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا جو سوالیہ نشان ہے۔ مزید کیا کہا ہے سنئیے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1143584