QR CodeQR Code

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ کراچی کا دورہ

23 Jun 2024 21:35

ترجمان کے مطابق مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب خود گاڑی چلا کر وزیراعلیٰ سندھ کو لے کر پہلے نرسری پہنچے۔ نرسری پر نالوں کی صفائی پر میئر نے وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ کیا جبکہ وزیراعلیٰ کو بلوچ کالونی کے قریب نالوں کی صفائی کے کام کا معائنہ بھی کروایا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بغیر پروٹوکول میئر مرتضیٰ وہاب کے ساتھ کراچی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مئیر کراچی نے وزیراعلیٰ سندھ کو مون سون بارشوں کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی۔ ترجمان میئر کے مطابق مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب خود گاڑی چلا کر وزیراعلیٰ سندھ کو لے کر پہلے نرسری پہنچے۔ نرسری پر نالوں کی صفائی پر میئر نے وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ کیا جبکہ وزیراعلیٰ کو بلوچ کالونی کے قریب نالوں کی صفائی کے کام کا معائنہ بھی کروایا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے نالوں کے بند پوائنٹ فوری کھلوانے کی ہدایت کی۔ ترجمان میئر کراچی کے مطابق وزیراعلیٰ نے بارشوں سے قبل تمام نالوں کی صفائی اور بند پوائنٹ کھلوانے کی ہدایت کی۔ اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تمام تر فنڈز ریلیز کردیئے گئے ہیں، کام میں کوتاہی نہیں ہونی چاہیئے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1143378

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1143378/وزیراعلی-سندھ-مراد-علی-شاہ-کا-میئر-کراچی-مرتضی-وہاب-کے-ہمراہ-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com