QR CodeQR Code

امریکی سفیر کے متوقع دورے کیخلاف سکردو میں احتجاجی مظاہرہ، ویڈیو رپورٹ

23 Jun 2024 19:01

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ شیطان بزرگ امریکہ کا ہاتھ ہزاروں فلسطینیوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ غزہ کے مظلومین کے قتل عام میں امریکہ برابر کے شریک ہیں۔ فلسطینیوں کے قاتل کا دورہ گلگت بلتستان کسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہے۔


رپورٹ: لیاقت علی انجم

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے دورہ گلگت بلتستان کیخلاف جی بی میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور اس سلسلے میں اتوار کے روز سکردو میں احتجاجی ریلی نکالی گئی اور یادگار شہداء پر جلسہ کیا گیا۔ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم جی بی کے دورے پر آرہے ہیں، سرکاری ذرائع کے مطابق وہ 27 جون تک جی بی میں رہیں گے۔ ان کے متوقع دورے کیخلاف ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر سید علی رضوی نے کل احتجاج کی کال دی تھی اور آج حسینی چوک سے یادگار شہداء تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ شیطان بزرگ امریکہ کے ہاتھ ہزاروں فلسطینیوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ غزہ کے مظلومین کے قتل عام میں امریکہ برابر کا شریک ہے۔ فلسطینیوں کے قاتل کا دورہ گلگت بلتستان کسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہے۔ مقررین نے کہا کہ امریکی سفیر کو گلگت بلتستان کی سرزمین پر قدم رکھنے نہیں دیں گے۔ ان کا دورہ منسوخ نہ کیا گیا تو امریکی سفیر جہاں جائیں گے وہاں تک پیچھا کرکے انہیں بھگایا جائے گا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1143343

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1143343/امریکی-سفیر-کے-متوقع-دورے-کیخلاف-سکردو-میں-احتجاجی-مظاہرہ-ویڈیو-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com