شہید سانحہ کوہاٹ کی پاراچنار میں تشیع جنازہ اور احتجاجی ریلی
21 Jun 2024 16:22
اسلام ٹائمز: 20 جون کو محمد زئی کوہاٹ کے علاقے میں پاراچنار کی مسافر گاڑی پر دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاراچنار کی فلائنگ کوچ کے ڈرائیور واجد علی سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 دیگر شدید زخمی ہوگئے تھے۔ واجد علی کے علاوہ دوسرے متوفی کا تعلق کوہاٹ کاغذی سے جبکہ زخمی تمام افراد کا تعلق نوشہرہ سے تھا۔
رپورٹ: استاد ایس این حسینی
آج 21 جون 2024ء کو مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں شہید واجد علی کی نماز جنازہ ادا کی گئی، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ خیال رہے کہ کہ جمعرات 20 جون کو محمد زئی کوہاٹ کے علاقے میں پاراچنار کی مسافر گاڑی پر دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاراچنار کی فلائنگ کوچ کے ڈرائیور واجد علی سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 دیگر شدید زخمی ہوگئے تھے۔ واجد علی کے علاوہ دوسرے متوفی کا تعلق کوہاٹ کاغذی سے جبکہ زخمی تمام افراد کا تعلق نوشہرہ سے تھا، جو حسب دستور مزدوری کی خاطر پاراچنار آرہے تھے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی پاراچنار کی مسافر گاڑیوں پر دہشتگردانہ حملہ کے نتیجے میں اہالی پاراچنار سمیت نان لوکل غریب مزدور کار مسافر بھی جاں بحق ہوتے آرہے ہیں۔ جنازہ کی ادائیگی کے بعد شرکاء نے جنازہ لیکر پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی۔ پریس کلب پہنچ کراحتجاجی اجتماع سے صدر تحریک حسینی علامہ سید تجمل حسینی اور سیکریٹری انجمن حسینیہ جلال حسین بنگش نے خطاب کیا۔ ناظرین کرام مزید تفصیلات جاننے کیلئے ویڈیو مشاہدہ فرمائیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1142928