QR CodeQR Code

کراچی سے 68 ہزار ٹن آلائشیں اٹھائی جاچکی ہیں، میئر کراچی

18 Jun 2024 21:15

شہر کے مختلف علاقوں کے دورہ کے موقع پر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سولر لگوانے والوں کے لیے قرض اسکیم بنا رہے ہیں، قرض پر سود سندھ حکومت برداشت کرے گی، جب کہ سندھ کے ہر ضلع میں دومنی گرڈ اسٹیشن بنائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر سے 68 ہزار ٹن آلائشیں اٹھائی جا چکی، دونوں روز کراچی کے عوام کا بھرپور تعاون حاصل رہا۔ عیدالاضحی کے دوسرے دن مرتضیٰ وہاب نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور کہا کہ شہر بھر میں آلائشیں اٹھانے کا کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے 25 ٹاؤنز سے 68 ہزار ٹن آلائشیں اٹھائی جا چکی ہیں، شہر میں قائم 99 کلیکشن پوائنٹس سے آلائشیں اٹھا کر لینڈ فل سائٹس لے جایا جا رہا ہے۔

میئر کراچی نے مزید کہا کہ عید کے دنوں میں تمام میونسپل ادارے، سالڈ ویسٹ اور بلدیاتی عملہ متحرک ہے، روزانہ کی بنیاد پر کلیکشن پوائنٹس پر فیومیگیشن کا عمل بھی جاری ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اختیارات کا رونا رونے کے بجائے عوام کی خدمت پر عمل پیرا ہیں، دونوں روز کراچی کے عوام کا بھرپور تعاون حاصل رہا۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1142416

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1142416/کراچی-سے-68-ہزار-ٹن-ا-لائشیں-اٹھائی-جاچکی-ہیں-میئر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com