QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ مقصود ڈومکی سے تحریک تحفظ آئین سے متعلق خصوصی گفتگو

17 Jun 2024 19:43

اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کا مقصد آئین پاکستان کی بحالی اور اس پر عمل کرنا ہے۔ آئین پر پوری قوم نے اتفاق کیا ہے، اسی لئے کوئی بھی شخص یا ادارہ اس سے بالاتر نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی صورتحال اور مسائل پر بھی گفتگو کی۔


علامہ مقصود علی ڈومکی کا تعلق صوبہ سندھ اور بلوچستان کے سنگم پر واقع ضلع جیکب آباد سے ہے، ان کا شمار انقلابی، فعال اور متحرک علمائے کرام میں ہوتا ہے۔ علامہ صاحب اس وقت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی کی حیثیت سے ملی و قومی فرائض ادا کر رہے ہیں، جبکہ اس سے قبل ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان، سندھ کے سیکرٹری جنرل اور اس سے پہلے ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے سیکرٹری جنرل بھی رہ چکے ہیں۔ علامہ مقصود علی ڈومکی ہمیشہ ملی معاملات کے حل میں پیش پیش رہتے ہیں اور ملکی و بین الاقوامی حالات پر بھی اچھی نظر رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے علامہ مقصود علی ڈومکی سے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی۔ انہوں نے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کا مقصد آئین پاکستان کی بحالی اور اس پر عمل کرنا ہے۔ آئین پر پوری قوم نے اتفاق کیا ہے، اسی لئے کوئی بھی شخص یا ادارہ اس سے بالاتر نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی صورتحال اور مسائل پر بھی گفتگو کی۔ ایم ڈبلیو ایم رہنماء نے بلوچستان کی سطح پر الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف بننے والے ایک اور اتحاد کے جماعتوں کو تحریک تحفظ آئین پاکستان کا ساتھ دینے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں میں اختلاف ہونے سے مقتدر قوتوں کو فائدہ ہوگا۔ علامہ مقصود ڈومکی کیساتھ انٹریو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1142209

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1142209/ایم-ڈبلیو-رہنماء-علامہ-مقصود-ڈومکی-سے-تحریک-تحفظ-آئین-متعلق-خصوصی-گفتگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com