QR CodeQR Code

شرکاء کا برائت از مشرکین کے تحت امریکا و اسرائیل کیخلاف احتجاج

کراچی، دعائے عرفہ و مجلس شہادت حضرت مسلمؑ کا مرکزی روح پرور اجتماع، ویڈیو رپورٹ

19 Jun 2024 22:26

اسلام ٹائمز: مجلس عزا کے بعد شرکاء نے ولی امر مسلمین امام سید علی خامنہ ای کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے برائت از مشرکین کا اظہار کرتے ہوئے امریکا و اسرائیل کے خلاف صدائے احتجاج بھی بلند کی۔


رپورٹ: سید ظفر جعفری

ملک بھر کی طرح شہر کراچی میں بھی یوم عرفہ کے موقع پر دعائیہ اجتماعات و مجالس شہادت سفیر حسینؑ حضرت مسلم بن عقیلؑ کا انعقاد کیا گیا۔ اسی مناسبت سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن انچولی یونٹ کے زیر اہتمام کراچی کی مرکزی دعائے عرفہ و مجلس شہادت حضرت مسلم ابن عقیلؑ کے روح پرور اجتماع کا انعقاد امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی میں کیا گیا۔ مرکزی دعائے عرفہ و مجلس عزا بمناسبت شہادت حضرت مسلمؑ ابن عقیلؑ میں مومنین و مومنات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ دعائے عرفہ کی تلاوت آغا سید مبشر حیدر زیدی نے کی۔ اس موقع پر شرکائے دعا نے اپنے رب کے حضور گریہ کناں ہو کر گناہوں کی مغفرت طلب کی۔ دعائے عرفہ کے دوران شرکاء نے تحریک آزادی فلسطین کی کامیابی اور وطن عزیز پاکستان کی سلامتی، ترقی و خوشحالی کیلئے بھی خصوصی دعا کی۔ دعائے عرفہ کے دوران دستہ امامیہ کے صاحب بیاض نے نوحہ و استغاثہ باحضور امام زمانہ (عج) پیش کیا۔ بعد از دعائے عرفہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد یاسین مجلسی نے مصائب حضرت مسلم بن عقیل (ع) بیان کئے۔ مجلس عزا کے بعد شرکاء نے ولی امر مسلمین امام سید علی خامنہ ای کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے برائت از مشرکین کا اظہار کرتے ہوئے امریکا و اسرائیل کے خلاف صدائے احتجاج بھی بلند کی۔ مرکزی دعائے عرفہ و مجلس شہادت حضرت مسلم بن عقیلؑ کا اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ (عج) سے کیا گیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1142191

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1142191/کراچی-دعائے-عرفہ-مجلس-شہادت-حضرت-مسلم-کا-مرکزی-روح-پرور-اجتماع-ویڈیو-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com