QR CodeQR Code

خالد مقبول صدیقی کا عیدالاضحی کے موقع پر قوم کے نام مبارکباد کا پیغام

17 Jun 2024 14:11

اپنے تہنیتی پیغام میں چیئرمین ایم کیو ایم نے کہا کہ عید الاضحی کی خوشیوں کے موقع پر سماجی ناہمواریوں کا شکار افراد اور گھرانوں کو اپنی خوشیوں میں شریک کریں اور ساتھ ساتھ فلسطین اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے عید الاضحیٰ کے موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے ایک تہنیتی پیغام میں کہا کہ عید الضحیٰ ایثار و قربانی کے جذبے کے ساتھ ساتھ اللہ کی اطاعت کا درس دیتی ہے اور ساتھ ساتھ یہ پیغام بھی دیتی ہے کہ ہمیں بنی نوع انسان کی خدمت کے لئے اپنی توانائیاں صرف کرنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عید الاضحی کی خوشیوں کے موقع پر سماجی ناہمواریوں کا شکار افراد اور گھرانوں کو اپنی خوشیوں میں شریک کریں اور ساتھ ساتھ فلسطین اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں کہ اللہ تعالی انھیں دشمن کے مظالم سے نجات دلائے اور انکی مدد فرمائے۔


خبر کا کوڈ: 1142096

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1142096/خالد-مقبول-صدیقی-کا-عیدالاضحی-کے-موقع-پر-قوم-نام-مبارکباد-پیغام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com