QR CodeQR Code

عراقی صدر سے علی باقری کی ملاقات

13 Jun 2024 15:24

قبل ازیں علی باقری نے عراقی وزیر خارجہ "فواد حسن " سے ملاقات کی جس میں غزہ جنگ کے ساتھ ساتھ لبنان اور شمالی مقوضہ فلسطین میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے بارے میں بات چیت کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ "علی باقری" اپنے دو روزہ دورے پر عراق میں ہیں۔ جہاں انہوں  نے ابھی کچھ دیر قبل بغداد کے گرین زون میں واقع صدارتی محل میں عراقی صدر "عبداللطیف رشید" سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں مختلف علاقائی و بین الاقوامی امور بالخصوص غزہ میں فلسطینیوں کی ہونے والی نسل کشی کے حوالے سے تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ واضح رہے کہ قبل ازیں علی باقری نے عراقی وزیر خارجہ "فواد حسن " سے ملاقات کی جس میں غزہ جنگ کے ساتھ ساتھ لبنان اور شمالی مقوضہ فلسطین میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ اس ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے سفارتی سربراہان نے ملاقات بھی کی۔ آج بغداد میں اپنی ملاقاتوں اور مشاورتوں کی انجام دہی کے بعد علی باقری صبح عراق کے زیر انتظام کردستان جائیں گے اور وہاں کی اعلیٰ سیاسی قیادت سے ملاقات کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 1141506

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1141506/عراقی-صدر-سے-علی-باقری-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com