QR CodeQR Code

سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم کا سکردو میں عظمت شہداء و حمایت فلسطین کانفرنس سے خطاب

10 Jun 2024 16:41

اپنے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ مجلس کے ساتھ کھڑے ہونا بڑا مختلف ہے۔ اس لیے کہ جب آپ مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ ہوتے ہیں تو اس مطلب یہ ہے کہ آپ پارا چنار میں بہتے لہو کی آواز بلند کر رہے ہوتے ہیں، آپ شہداء کوئٹہ کے ترجمان بن رہے ہوتے ہیں، جب آپ مجلس وحدت کے ساتھ ہوتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ نے سانحہ لولوسر اور چلاس کو نہیں بھولنا ہے


اسلام ٹائمز۔ سکردو میں عظمت شہداء و حمایت فلسطین کانفرنس سے جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم پاکستان سید ناصر عباس شیرازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کا پانی پورے ملک کو سیراب کرتا ہے لیکن خود گلگت بلتستان والے پیاسے ہیں، پانی سے مالا مال خطے میں بیس 20 گھنٹے بجلی لوڈشیڈنگ انتہائی ظلم ہے، گرین ٹورازم کے نام پر بلیک ٹورازم کو فروغ دے رہے ہیں، پرامن جدوجہد کے راستے بند نہ کرو یہ قوم باہمت قوم ہے اپنا دفاع کرنا خوب جانتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجلس کے ساتھ کھڑے ہونا بڑا مختلف ہے، اس لئے کہ جب آپ مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ ہوتے ہیں تو اس مطلب یہ ہے کہ آپ پاراچنار میں بہتے لہو کی آواز بلند کر رہے ہوتے ہیں، آپ شہداء کوئٹہ کے ترجمان بن رہے ہوتے ہیں، جب آپ مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ ہوتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ نے سانحہ لولوسر اور چلاس کو نہیں بھولنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1140754

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1140754/سیکرٹری-جنرل-ایم-ڈبلیو-کا-سکردو-میں-عظمت-شہداء-حمایت-فلسطین-کانفرنس-سے-خطاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com