QR CodeQR Code

علامہ ساجد نقوی اور علامہ راجہ ناصر کو شیخ حسن جعفری کا مشورہ

9 Jun 2024 14:21

جامعہ نجف اسکردو میں مظلوم فلسطینیوں کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران شیخ حسن جعفری نے سینیٹر راجہ ناصر عباس جعفری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ میں پہلی مرتبہ ایک مجاہد اور جید عالم دین پہنچا ہے جنہوں نے پہلی مرتبہ ایوان بالا میں عدالت علوی پر مدلل تقریر کی جس پر ہم راجہ ناصر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ قائد بلتستان علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے علامہ ساجد علی نقوی اور سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دونوں قائدین گلگت بلتستان کی علاقائی سیاست سے نکل کر قومی ایشو پر ایک ساتھ مل بیٹھیں اور ملت کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کریں۔ جامعہ نجف اسکردو میں مظلوم فلسطینیوں کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ حسن جعفری نے سینیٹر راجہ ناصر عباس جعفری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ میں پہلی مرتبہ ایک مجاہد اور جید عالم دین پہنچا ہے جنہوں نے پہلی مرتبہ ایوان بالا میں عدالت علوی پر مدلل تقریر کی جس پر ہم راجہ ناصر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1140480

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1140480/علامہ-ساجد-نقوی-اور-راجہ-ناصر-کو-شیخ-حسن-جعفری-کا-مشورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com