QR CodeQR Code

ویلاگ

رہبر مسلمین کا امریکی طلباء کے نام خط یکجہتی کا اظہار

8 جون، 2024ء

8 Jun 2024 20:17

ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں۔


ہفتہ وار  اسلام ٹائمز وی لاگ

وی لاگر: سید عدنان زیدی

موضوعات:
رہبر مسلمین کا امریکی طلباء کے نام خط یکجہتی کا اظہار
 
15 پندرہ ہزار بچوں کا قاتل اسرائیل
 
غاصب صہیونی حزب اللہ لبنان سے خوفزدہ حزب اللہ کی طاقت کا اعتراف
 
امریکی صدارتی الیکشن، ڈونلڈ ٹرمپ مشکل میں، ہتھیار ڈال دیئے
 
صہیونی ادارے الما نے حزب اللہ کی طاقت کے اعتراف میں اپنی رپورٹ جاری کردی

اہم نقاط:
رپورٹ میں بتایا گیا کہ حزب کے مسلسل حملوں نے اسرائیلیوں کو گھر چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور کردیا۔ مزید کہا گیا کہ حزب کی جانب سے گذشتہ ماہ مئی میں اسرائیل پر سب سے زیادہ 325 حملے کیے گئے جن کی روزانہ کی بنیاد پہ اوسط تعداد 10 کے قریب بنتی ہے جو کہ ماہ اپریل میں 7.8 تھی۔

غزہ کی وزارت تعلیم کے مطابق اب تک 15 ہزار بچے شہید ہوچکے جن میں اکثریت ابتدائی کلاسز اور پلے گروپ کے طلباء و طالبات کی ہے۔ مزید کہا گیا کہ غزہ کا تعلیمی نظام مکمل طور پر برباد ہو چکا ہے 6 لاکھ 20 ہزار سکول اور 88 ہزار یونیورسٹیوں میں پڑھنے والے بچے متاثر ہوئے ہیں نیز ان بچوں کو شدید نفسیاتی مسائل کا بھی سامنا ہے۔

رہبر مسلمین کا امریکی طلباء تحریک کے نوجوانوں کو خط جس میں رہبر مسلمین سید علی خامنہ ای نے کہا کہ میرا یہ خط ان بیدار ضمیر نوجوانوں کے لیے ہے جو اپنے ضمیر کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے غزہ کے مظلومین کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ اپنے اوراق پلٹ رہی ہے اور اس اہم فیصلہ کن گھڑی میں آپ نے ٹھیک سمت کا تعین کیا اور کھڑے ہوگئے اپ کی سرپرستی کرنے کے لیے آپ کے اساتذہ نے بھی بہترین فیصلہ کیا آپ کی تحریک نے ثابت کر دیا کہ امریکہ غزہ میں ہونے والے تمام مظالم میں براہ راست شریک ہے۔ آپ کی تحریک سے یورپ سمیت پوری دنیا میں تحریکیں بیدار ہونا شروع ہوگئیں صہیونی سرمایہ داروں کے زیر اثر میڈیا نے اپنی ہی سرزمین کا دفاع کرنے والی حماس و دیگر مزاحمتی تحریکوں کو دہشت گرد قرار دے دیا جو کہ ایک مضحکہ خیز عمل ہے اور حقائق اس کے برعکس ہیں۔ صہیونی سرمایہ داروں نے برطانیہ کی مدد سے ماضی میں ہزاروں دہشت گرد فلسطین پہنچائے اور پھر ان کی مدد سے فلسطینیوں کا قتل عام کیا اور انہیں ملک چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور کیا۔

سابقہ امریکی صدر اور موجودہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے فحش فلموں کی اداکارہ و ہدایت کار سٹورمی ڈینئلز سے معاشقے کی خبریں سچ ثابت ہوگئیں، ٹرمپ کے لیے شدید پریشانی، سٹورمی نے پورے معاشرے کی کہانی سنا دی، اس نے کہا کہ یہ معاشقہ 2006 میں گالف ٹورنامنٹ کے دوران شروع ہوا، 2016 کے انتخابات سے قبل ٹرمپ کے ذاتی وکیل نے مجھے 13 ہزار امریکی ڈالر دیے کہ خاموشی اختیار کروں لیکن اب یہ معاملہ منظر عام پہ آچکا ہے اور ذرائع کے مطابق ٹرمپ نے 34 سنگین نوعیت کے مقدمات پر ہتھیار ڈال دیے ہیں جن میں مالی بے ضابطگیوں کا کیس سرفہرست ہے اور مین ہٹن کی عدالت نے ٹرمپ کے خلاف فیصلہ بھی دے دیا ہے۔
 
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے ہمارے ساتھ جڑے رہیں، ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں ویب سائٹ وزٹ کریں، فیس بک، انسٹا گرام اور ٹک ٹاک پہ ہمیں لائک اور فالو کریں۔ جزاک اللہ!


خبر کا کوڈ: 1140469

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1140469/رہبر-مسلمین-کا-امریکی-طلباء-کے-نام-خط-یکجہتی-اظہار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com