QR CodeQR Code

پاکستان میں قرآن پر کام کرنے کی ضرورت ہے، مدارس علمیہ میں تربیت کی کمی ہے

پاکستان کے مدارس کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے مولانا نصرت عباس مجاہدی کا خصوصی انٹرویو

7 Jun 2024 16:44

اسلام ٹائمز کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں جامعہ علمیہ اسلامیہ سرگودھا کے منتظم اعلیٰ کا کہنا تھا کہ مدارس میں تعلیم سے پہلے تزکیہ نفس کی ضرورت ہے، مدارس کے طلباء کے لیے تزکیہ نفس کی انتہائی ضرورت ہے، اگر تزکیہ نفس نہ ہوگا تو علم زہر قاتل کے مترادف ہے، کردار کے حوالے سے ہمارے طلاب کو مضبوط ہونا چاہیئے، ہمارے مدارس میں علوم و فنون پر زور دیا جاتا ہے مگر قرآن پر زور نہیں دیا جاتا، ہمارے مدارس میں قرآن فہمی کی کمی ہے، پاکستان میں قرآن پر کام کرنے کی ضرورت ہے، بدقسمتی سے آج بھی دین کا علم ہونہار کی بجائے کمزور کو دیا جاتا ہے، افسوس کے ساتھ کہنا پڑھتا ہے پاکستان میں مفسرین کی تعداد بہت کم ہے، واعظین و مبلغین جب ممبر پر جاتے ہیں تو اپنا فریضہ انجام نہیں دیتے اُسی ماحول میں ڈھل جاتے ہیں، آج دین کو ہنر کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے، آج بھی ممبر کو مبلغین کی ضرورت ہے شرط یہ ہے کہ مبلغین الہی ہوں۔


مولانا نصرت عباس خان مجاہدی ضلع سرگودھا میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم سرگودھا میں جبکہ حوزوی تعلیم قائد ملت جعفریہ علامہ مفتی جعفر حسین اعلیٰ اللہ مقامہ اور علامہ ملک اعجاز حسین (خوشاب) سے حاصل کی۔ 1987ء میں اعلیٰ تعلیم کے لیے قم چلے گئے، 10 سال قم المقدسہ میں علم حاصل کیا، واپسی پر جامعہ علمیہ اسلامیہ سرگودھا میں بطور مدرس اپنی خدمات انجام دیتے رہے۔ حال ہی میں جامعہ علمیہ اسلامیہ سرگودھا کے منتظم اعلیٰ مقرر ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے مدارس علمیہ کے ماحول، پڑھایا جانے والا نصاب اور تربیتی حوالے سے اُن کا ایک انٹرویو کیا جو حاضر خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1140098

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1140098/پاکستان-کے-مدارس-کی-موجودہ-صورتحال-حوالے-سے-مولانا-نصرت-عباس-مجاہدی-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com