QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مشتاق حسین حکیمی کا خصوصی انٹرویو

4 Jun 2024 19:44

اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے انٹرویو میں ڈاکٹر مشتاق حسین حکیمی نے کہا کہ امام راحل انبیاء میں سے نہیں تھے، لیکن وہ انبیاء کا کام کر گئے۔ امام خمینی کی ذات ایک انوکھی شخصیت تھی، اڑھائی ہزار سالہ شہنشاہیت کو نابود کر کے دنیا کے نظام میں ایک نیا نظام متعارف کر کے چلے گئے۔ یہ نظام نظام ولایت فقیہ ہے۔ آج بھی امام راحل کی سیرت پر چلتے ہوئے انقلاب کیلئے کوئی تحریک اٹھتی ہے تو کوئی بھی انسان ناکام نہیں ہوگا لیکن اس کیلئے شرط یہ ہے کہ خمینی جیسی صفات کا حامل ہوں۔


انٹرویو: لیاقت علی انجم

ڈاکٹر مشتاق حسین حکیمی مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے جنرل سیکرٹری ہیں۔ انہوں نے ایران سے کرمنالوجی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ ڈاکٹر مشتاق حسین حکیمی کا تعلق ضلع سکردو کے سب ڈویژن روندو سے ہے۔ انہوں نے 2020ء کے عام انتخابات کے دوران اپنے سیاسی سفر کا آغاز کیا۔ ملکی و علاقائی امور پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم کے پلیٹ فارم سے سیاست میں بہت سرگرم ہیں۔ اسلام ٹائمز نے امام خمینی کی برسی، اسلامی انقلاب کا سفر، آیت اللہ ابراہیم رئیسی کی شہادت اور گلگت بلتستان کے اہم ایشوز پر ان سے تفصیلی انٹرویو کا اہتمام کیا ہے جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1139648

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1139648/ایم-ڈبلیو-گلگت-بلتستان-کے-جنرل-سیکرٹری-ڈاکٹر-مشتاق-حسین-حکیمی-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com