QR CodeQR Code

وزیر پلاننگ گلگت بلتستان راجہ ناصر علی خان کا انٹرویو

3 Jun 2024 20:06

اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے انٹرویو میں صوبائی وزیر پلاننگ کا کہنا تھا کہ گرین کمپنی کا فوج سے کوئی تعلق نہیں، زمینوں کے حوالے سے ہمارے بھی تحفظات ہیں، جن کو دور کرنے کی ضرورت ہے، گرین کمپنی کیساتھ معاہدے کو پبلک کرینگے، اسمبلی میں بھی لائیں گے۔ حاجی گلبر خان ایک عظیم اور دور اندیش سیاستدان ہیں۔


انٹرویو: لیاقت علی انجم

راجہ ناصر علی خان گلگت بلتستان کے وزیر پلاننگ ہیں، تحریک انصاف کی حکومت کے دور میں وہ وزیر سیاحت تھے۔ خالد خورشید کی حکومت کے خاتمے کے بعد انہوں نے پی ٹی آئی سے اپنا راستہ الگ کر لیا اور فارورڈ بلاک کا حصہ بن گئے۔ بعد میں انہیں وزارت پلاننگ کا قلمدان سونپا گیا۔ راجہ ناصر علی خان کا تعلق سکردو کے سب ڈویژن روندو سے ہے۔ انہوں نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز ایم ڈبلیو ایم کے پلیٹ فارم سے 2014ء میں کیا۔ بعد میں انہوں نے نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی، تاہم الیکشن کے دوران پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر انہوں نے آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لیا اور کامیاب ہوئے۔ کامیابی کے بعد راجہ ناصر نے دوبارہ سے پی ٹی آئی جوائن کر لی اور وزیر سیاحت بن گئے۔ اس وقت ان کے پاس پلاننگ کا قملدان ہے۔ اسلام ٹائمز نے راجہ ناصر علی خان سے گلگت بلتستان کے اہم ایشوز پر انٹرویو کا اہتمام کیا ہے، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1139428

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1139428/وزیر-پلاننگ-گلگت-بلتستان-راجہ-ناصر-علی-خان-کا-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com