QR CodeQR Code

ویلاگ

رفح پر اسرائیلی حملہ

6 جون 2024

2 Jun 2024 07:42

ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں۔


اسلام ٹائمز ویلاگ
موضوعات:
رفح پر اسرائیلی حملہ/اسرائیلی حمایتی بھی تڑپ اٹھے
عالمی عدالت انصاف اور اقوام متحدہ اسرائیل کی ٹھوکر پر
رفح پر حملہ نیتن یاہو حکومت کو لے ڈوبے گا
وی لاگر: سید عدنان زیدی
 6 جون 2024

اسرائیل کی جانب سے رفح کے سیف زون پر حملہ 72 سے زائد نہتے فلسطینی بچے اور خواتین شہید اس درندگی سے بھرپور حملے نے دنیا بھر کو جھنجوڑ کر رکھ دیا اسرائیل کے حامی بھی تڑپ اٹھے مسلسل جنگی ناکامی پر نتن یاہو پاگل و چکا ہے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت ضمیر و اخلاق سے عاری ہے اور نازیوں سے بھی بدتر ہے۔
صیہونی حکومت رفح کے ان علاقوں پر بھی حملے کر رہی ہے جسے اس نے خود محفوظ علاقے قرار دینے کا اعلان کیا تھا۔
رفح میں پناہ گزینوں کے قتل عام نے صیہونی حکومت کے چہرے پر پڑی تہذیب و اخلاق کی تمام جھوٹی نقابیں کھینچ لی ہیں۔
 رفح کے بارے میں امریکہ کے دوغلے پن نے حالیہ ہفتوں کے واقعات میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔
سید حسن نصراللہ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ رفح میں صیہونی فوج  کے ہولناک جرائم صیہونی حکومت کے زوال میں تیزی کا باعث بنیں گے۔
امریکی صدارتی امیدوار نکی ہیلی کے شرانگیزی پر مبنی بیانات جس میں کہا گیا کہ اسرائیل تمام اعتراضات اور شور غل کو نظر انداز کر کے رفح میں داخل ہو اور اپنا کام تمام کرے ہم اگر اسرائیل کے سچے دوست ہیں تو ہمیں صرف یہ پوچھنا چاہئیے کہ اور کتنا اسلحہ درکار ہے فلسطینیوں کو ختم کرنے کے لئیے۔
دنیا کی 70 قانونی تنظیموں نے غزہ میں سرکاری طور پر قحط کے اعلان کا مطالبہ کر دیا مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ اسرائیل جان بوجھ کر بھوک مری کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔رفح پر اسرائیل کا حالیہ حملہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے عالمی برادری فوری طور پر اسرائیل کی قانون شکنی کا نوٹس لے اور جنگ بندی کروائے سعودی عرب کا رفح حملے پر رد عمل ۔
ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ عالم اسلام کس بات کا منتظر ہے نتن یاہو کے پاگل پن کا علاج کرنے کے لیے فوری طور پر ایک انسانی اتحاد تشکیل دینا ہوگا واضح رہے کہ ترکی ،سعودیہ و دیگر عرب ممالک کی جانب سے اسرائیل کی سپلائی لائن ابھی تک جاری ہے محض بیانات کی لیڈر شپ غزہ کو آزاد کروانے کے لیے سرگرم ہے۔اسپین،آئرلینڈ اور ناروے نے فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرلیا اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا پاکستان کی جانب سے اسپین کے اس اقدام کی مکمل حمایت کا اعلان شہباز شریف کہتے ہیں کہ فلسطینیوں کے لیے اخلاقی،سیاسی اور سفارتی امداد جاری رہے گی۔
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اس وقت تک مقبوضہ فلسطین میں شہدا کی تعداد 36 ہزار سے زائد جب کہ زخمیوں کی تعداد 81 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔
عالمی عدالت انصاف کے 13/2 کے فیصلے کو اسرائیل نے ہوا میں اڑا دیا۔امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے اسرائیل پر ایران کے کامیاب  ڈرون اور میزائل حملے کا اعتراف۔اسرائیلی اسٹڈی سنٹر کی رپورٹ میں حزب اللہ لبنان کی ڈرون اور ائیر ڈیفنس ٹیکنالوجی کی طاقت کا اعتراف۔آخر میں بتا دیں کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ کی والدہ کے انتقال پر رہبر مسلمین سید علی خامنہ ای کا تعزیتی پیغام جس میں انہوں نے کہا کہ مرحومہ کی عظمت کو پہچاننے کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ کبھی نہ تھکنے والے سید مقاومت ان کی پاکیزہ گود میں پروان چڑھے۔
 


خبر کا کوڈ: 1139043

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1139043/رفح-پر-اسرائیلی-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com