QR CodeQR Code

ملی یکجہتی کونسل کے زیراہتمام شہید رئیسی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

2 Jun 2024 20:56

اسلام ٹائمز: پاکستان میں متعین ایرانی سفیر رضا امیری مقدم، مرکزی صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر، لیاقت بلوچ، علامہ شبیر حسن میثمی، مفتی گلزار نعیمی، علامہ عارف حسین واحدی، سید ناصر عباس شیرازی، عبداللہ گل، پیر سید صفدر گیلانی اور دیگر شیعہ، سنی رہنماوں نے خطاب کیا۔ اس موقع پر تمام مقررین نے شہید سید ابراہیم رئیسی کی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی اور انہیں امت مسلمہ کا رہنماء قرار دیا۔


رپورٹ: سید عدیل زیدی

ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیراہتمام شہید ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور ان کے دیگر شہید رفقاء کی یاد میں اسلام آباد میں ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس سے پاکستان میں متعین ایرانی سفیر رضا امیری مقدم، مرکزی صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر، لیاقت بلوچ، علامہ شبیر حسن میثمی، مفتی گلزار نعیمی، علامہ عارف حسین واحدی، سید ناصر عباس شیرازی، عبداللہ گل، پیر سید صفدر گیلانی اور دیگر شیعہ، سنی رہنماوں نے خطاب کیا۔ اس موقع پر تمام مقررین نے شہید سید ابراہیم رئیسی کی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی اور انہیں امت مسلمہ کا رہنماء قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ شہید رئیسی کی شہادت ایرانی قوم ہی نہیں، بلکہ مسلم امہ کا ناقابل تلافی نقصان ہے، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مزید احوال اس ویڈیو رپورٹ میں ملاحظہ فرمائیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1139009

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1139009/ملی-یکجہتی-کونسل-کے-زیراہتمام-شہید-رئیسی-کی-یاد-میں-تعزیتی-ریفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com