کراچی میں آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور کے رفقاء کی یاد میں مجلس ترحیم
31 May 2024 19:48
اسلام ٹائمز: کراچی میں منعقدہ مجلس کے دوران مقررین میں قونصل جنرل جمہوری اسلامی ایران کراچی حسن نوریان، ایم ڈبلیو ایم کی شوریٰ عالی کے چیئرمین علامہ شیخ محمد حسن صلاح الدین، صدر صوبہ سندھ علامہ سید باقر عباس زیدی، علامہ یاور عباس زیدی، علامہ علی راحت زیدی، علامہ ڈاکٹر جواد حیدر زیدی شامل تھے۔
رپورٹ: ایس ایم عابدی
خادم امام علی ابن موسیٰ الرضاؑ، مدافع حرمت قرآن و اسلام، حامی مظلومین غزہ، یار و یاور رہبر مسلمین جہاں آیت اللہ خامنہ ای، صدر جمہوری اسلامی ایران شہید آیت اللہ ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی قدس سرہ و ان کے رفقاء کی یاد میں قرآن خوانی و مجلس ترحیم کا انعقاد مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، مجلس ذاکرین امامیہ، انجمن تبلیغ عزا، انجمن تنظیم جعفرطیار، انجمن محبان عزا، انجمن محافظ عزا،دستہ العباسؑ، دستہ جعفرطیار، انجمن سجادیہ، انجمن تنظیم امامیہ قدیم، انجمن جعفرطیار، انجمن عزائے حسینؑ کے زیر اہتمام مرکزی امام بارگاہ جعفرطیارسوسائٹی میں کیا گیا جس میں قرآن خوانی کے بعد تلاوت حدیث کساء کی سعادت قاری محمد عباس رضا نقوی نے حاصل کی۔ نظامت کے فرائض علامہ مبشر حسن نے انجام دیئے، خصوصی خطاب قونصل جنرل جمہوری اسلامی ایران کراچی حسن نوریان نے کیا جب کہ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری سید اسد عباس نقوی، ڈویژنل صدر علامہ صادق جعفری نے خصوصی شرکت کی۔ مقررین میں ایم ڈبلیو ایم کی شوریٰ عالی کے چیئرمین بزرگ عالم دین مفسر قرآن علامہ شیخ محمد حسن صلاح الدین، صدر صوبہ سندھ علامہ سید باقر عباس زیدی، علامہ یاور عباس زیدی، علامہ علی راحت زیدی، علامہ ڈاکٹر جواد حیدر زیدی شامل تھے جبکہ معروف نوحہ و منقبت خواں عارف عباس نقوی اور عارف رضوی نے بارگاہ شہداء میں نذرانہ عقیدت پیش کیا، مجلس عزا میں مختلف علمائے کرام، آئمہ مساجد، مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیات، ماتمی انجمنوں کے عہدیداران، ایم ڈبلیو ایم کے ذمہ داران و مومنین و مومنات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1138843