بلوچستان کے تعلیمی نظام سے متعلق ارباب لیاقت علی ہزارہ سے خصوصی گفتگو
31 May 2024 11:38
اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے ارباب لیاقت علی ہزارہ نے کہا کہ بلوچستان میں تعلیم کا سب سے بڑا مسئلہ بجٹ اور اسکے بعد وہ اساتذہ ہیں جو پڑھانے میں مہارت نہیں رکھتے ہیں۔ انہوں نے حکومت کیجانب سے غیر حاضر اساتذہ کو برطرف کرنے کے فیصلے کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت آئندہ آنیوالے اساتذہ کی تقرری کے مرحلے کو بہتر بنا کر قابل اور ماہر اساتذہ کو تعینات کرے، حکومت کو جامعات کے بجٹ میں اضافہ کرنا چاہئے، اساتذہ کو تنخواہیں نہ دینے سے تعلیم پر اثر پڑیگا۔
ارباب لیاقت علی ہزارہ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ سٹی کے صدر اور این اے 263 میں مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار ہیں۔ انہوں نے سال 2013ء میں ایم ڈبلیو ایم میں شمولیت اختیار کی۔ اس سے قبل وہ مختلف سماجی خدمات سرانجام دینے میں مصروف تھے۔ وہ مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کے بعد فعال رکن رہے، جسکے بعد انہیں سیکرٹری جوانان منتخب کیا گیا اور اسکے بعد انہیں ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے خدمت کرنے کا موقع ملا۔ وہ کوئٹہ کے رہائشی ہیں اور ابتدائی تعلیم بھی بلوچستان کے دارالحکومت سے ہی حاصل کی۔ انہوں نے اپنی تعلیم کا سفر جاری رکھتے ہوئے بیوٹمز یونیورسٹی سے مائننگ انجینئرنگ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ اسکے بعد انہوں نے برطانیہ کی یونیورسٹی آف کینٹبری سے تعلیم کے شعبہ میں ماسٹرز کی ایک اور ڈگری حاصل کی۔ اس وقت وہ تعلیم کے شعبہ میں کام کرنے میں مصروف ہیں اور کیمبرج سے تصدیق شدہ ٹیچر ٹرینر اور آیلٹس کی تیاری کرانے والے استاد ہیں۔ اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے ارباب لیاقت علی ہزارہ نے کہا کہ بلوچستان میں تعلیم کا سب سے بڑا مسئلہ بجٹ اور اسکے بعد وہ اساتذہ ہیں جو پڑھانے میں مہارت نہیں رکھتے ہیں۔ انہوں نے حکومت کیجانب سے غیر حاضر اساتذہ کو برطرف کرنے کے فیصلے کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت آئیندہ آنے والے اساتذہ کی تقرری کے مرحلے کو بہتر بنا کر قابل اور ماہر اساتذہ کو تعینات کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو جامعات کے بجٹ میں اضافہ کرنا چاہئے، اساتذہ کو تنخواہیں نہ دینے سے تعلیم پر اثر پڑے گا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1138763