QR CodeQR Code

دین و دنیا

انقلاب اسلامی اور شہادت پروری

31 مئی 2024ء

31 May 2024 13:06

دین و دنیا پروگرام اسلام ٹائمز کی ویب سائٹ پر ہر جمعہ نشر کیا جاتا ہے، اس پروگرام میں مختلف دینی و مذہبی موضوعات کو خصوصاً امام و رہبر کی نگاہ سے، مختلف ماہرین کے ساتھ گفتگو کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے۔ ناظرین کی قیمتی آراء اور مفید مشوروں کا انتظار رہتا ہے۔



پروگرام دین و دنیا
انقلاب اسلامی اور شہادت پروری
میزبان: محمد سبطین علوی
مہمان:  حجہ الاسلام والمسلمین سید میثم ہمدانی

موضوعات گفتگو:

1. انقلاب اسلامی نے شہادت کے تصور کو کس طرح  سے جدید دنیا کو روشناس کروایا جبکہ ہر طرف مادیت کا دور دورہ ہے؟
2. اتنی بڑی بڑی شہادتوں کے ساتھ کیا انقلاب اپنے اہداف کے نزدیک ہو رہا ہے یا اس سے دور؟
3. کیا  آقا رئیسی کی شہادت کے بعد انقلاب کو رہبر کی جانشینی کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا
 
 
خلاصہ
 
امام خمینی علیہ الرحمہ نے فرمایا کہ ہمارا انقلاب نورانیت کا طوفان تھا. اس انقلاب نے انسانی تصور زندگی کو تبدیل کر دیا اور انسان کو زندگی کی بات نئی معنوی زندگی کی نوید دی۔ اور شہادت کے ذریعے سے یہ زندگی اپنے عروج اور کمال پر تک پہنچتی ہیں۔ انسانی زندگی کا ہدف اور مقصد درحقیقت اس دنیا میں مادی لذائز کو حاصل کرنا نہیں ہے بلکہ اس معنوی زندگی اور اخروی زندگی تک پہنچنا ہے اور شہادت ان اہداف تک انسان کو بہت تیزی کے ساتھ پہنچا دیتی ہے۔
لہذا بندگان خدا کی سب سے بڑی ارزو اور خواہش یہ ہوتی ہے کہ وہ راہ خدا میں اپنی سب سے قیمتی ترین چیز یعنی اپنی زندگی کو قربان کر کے شہید ہو جائیں۔
انقلاب اسلامی نے اس راہ میں بہت بڑی قربانیاں دی اور بہت سارے لوگوں کو امادہ اور تیار کیا کہ حتی مائیں اپنے کو تیار کر کے شہادت کے لیے رخصت کرتی ہیں یہ ایک خدا کی طرف سے نعمت الہی ہے۔
الزام کی تاریخ صدر اسلام سے ان عظیم شہادتوں سے بھری پڑی ہے اور نہ صرف یہ کہ ان عظیم شخصیات کے جانے کے بعد اسلام نابود اور ختم نہیں ہوا بلکہ اس نے اپنی کی اور کمال کی منزلوں کو طے کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1138757

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1138757/انقلاب-اسلامی-اور-شہادت-پروری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com