QR CodeQR Code

قومی اتفاق و اتحاد کو برقرار رکھنے کی سفارش

علامہ عابد حسینی کی سربراہی میں علی زئی وغنڈی خیل عمائدین کا مشترکہ جرگہ

30 May 2024 17:55

اسلام ٹائمز: جرگہ سے علامہ سید عابد حسین الحسینی نے خصوصی خطاب کیا۔ علامہ سید عابد حسین الحسینی نے دونوں قبائل کو اتفاق و اتحاد کی تلقین کی۔ ان دونوں قبائل کے مابین پہاڑ کے مسئلے پر ہونے والی چپقلش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے علامہ عابد الحسینی نے مولا حسین علیہ السلام کا یہ قول بیان کیا کہ عار، شرم اور طعنہ قبول کرنے سے موت قبول کرنا بہتر ہے، جبکہ جہنم قبول کرنے سے انسان کیلئے عار قبول کرنا بہتر ہے۔


رپورٹ: ایس این حسینی

گذشتہ روز تحریک حسینی کے سپریم لیڈر علامہ سید عابد حسین الحسینی کی سرپرستی میں ان کے ڈیرے پر علی زئی اور غنڈی خیل قبائل کا ایک نمائندہ جرگہ ہوا۔ جس میں ان دونوں قبائل کے عمائدین اور کمیٹی ممبران کے علاوہ تحریک حسینی کے کونسل ممبران نے بھی بھرپور شرکت کی۔ جرگہ سے علی زئی و غنڈی خیل کے عمائدین کے علاوہ علامہ سید عابد حسین الحسینی نے خصوصی خطاب کیا۔ علامہ سید عابد حسین الحسینی نے دونوں قبائل کو اتفاق و اتحاد کی تلقین کی۔ ان دونوں قبائل کے مابین پہاڑ کے مسئلے پر ہونے والی چپقلش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے علامہ عابد الحسینی نے مولا حسین علیہ السلام کا یہ قول بیان کیا کہ عار، شرم اور طعنہ قبول کرنے سے موت قبول کرنا بہتر ہے، جبکہ جہنم قبول کرنے سے انسان کیلئے عار قبول کرنا بہتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں معمولی معمولی سی باتوں پر ایسا اقدام کیا جاتا ہے، جو انسان کے لئے باعث جہنم بن سکتا ہے۔ چنانچہ ایسے اقدامات سے پرہیز کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ آپس کے معمولی معمولی اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔ علاقے کو جنگ و جدل اور ہر طرح کے فساد سے محفوظ رکھیں۔ خیال رہے کہ علامہ حسینی نے اپنے ڈیرے پر عمائدین کی زبردست تواضع اور خاطر مدارت کی۔ اس موقع پر علامہ حسینی کی اقتداء میں باجماعت نماز ظہرین ادا کی گئیں۔ نماز کے بعد عمائدین کو ظہرانہ پیش کیا گیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1138635

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1138635/علامہ-عابد-حسینی-کی-سربراہی-میں-علی-زئی-وغنڈی-خیل-عمائدین-کا-مشترکہ-جرگہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com