QR CodeQR Code

شاعر احمد فرہاد کی اہلیہ عروج نقوی کا شوہر کے اغوا پر خصوصی انٹرویو

28 May 2024 23:55

سینیئر صحافی نادر بلوچ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے عروج نقوی نے کہا کہ فرہاد کل بھی سچا تھا، آج بھی سچا ہے، اسے فقط سچ بولنے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز بلند کرنے کی سزا دی گئی ہے۔


شاعر احمد فرہاد کو لاپتہ ہوئے دو ہفتوں سے زائد بیت گئے ہیں، ان کے بارے میں کچھ نہیں بتایا جا رہا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے انتیس تاریخ تک آئی ایس آئی سیکٹر کمانڈر، آئی بی، ایم آئی سمیت دیگر کو طلب کر رکھا ہے، عدالت نے واضح کہا ہے کہ آئی جی اسلام آباد وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے اغوا کے ذمہ دار ہوں گے، اس سارے معاملے پر آزاد کشمیر کے لوگوں نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر احتجاج کیا اور احمد فرہاد کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر احمد فرہاد کی اہلیہ عروج نقوی بھی موجود تھیں، سینیئر صحافی نادر بلوچ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فرہاد کل بھی سچا تھا، آج بھی سچا ہے، اسے فقط سچ بولنے اور انسانی حقوق کے خلاف ورزیوں پر آواز بلند کرنے کی سزا دی گئی ہے۔ شروع میں اسے منع کرتی تھی، مگر اب نہیں، مزید کیا کہا آپ بھی سنیئے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)


خبر کا کوڈ: 1138233

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1138233/شاعر-احمد-فرہاد-کی-اہلیہ-عروج-نقوی-کا-شوہر-کے-اغوا-پر-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com