جرگہ کوئی فیصلہ کرنے پر قادر ہوا تو کیا اسے عملی بھی کرسکے گا
پاراچنار میں شیعہ سنی مشترکہ جرگہ کے حوالے سے صدر تحریک حسینی کیساتھ خصوصی گفتگو
28 May 2024 10:39
اسلام ٹائمز کے ساتھ خصوصی گفتگو میں علامہ سید تجمل الحسینی کا کرم کے شیعہ سنی جرگہ کے حوالے سے کہنا تھا کہ کرم کے مسائل کے حل میں اس مرتبہ جی او سی کی دلچسپی کچھ زیادہ نظر آرہی ہے۔ چنانچہ ممکن ہے کہ یہ جرگہ کسی نتیجہ پر جلد پہنچ جائے۔
انٹرویو: ایس این حسینی
ناظرین کرام! جی او سی کی سفارش پر کرم میں اس وقت شیعہ سنی عمائدین پر مشتمل ایک مشترکہ جرگہ تشکیل دیا گیا ہے، جو حکومت کی زیرسرپرستی آپس میں مل بیٹھ کر کرم کے موجودہ حل طلب مسائل کا پائیدار حل نکالے گا۔ اس حوالے سے ہم نے اسلام ٹائمز کے فورم میں صدر تحریک حسینی علامہ سید تجمل الحسینی کے ساتھ خصوصی گفتگو کی ہے، جس میں انہوں نے مندرجہ ذیل سوالات کے تفصیلی جوابات دیئے ہیں۔
1۔ تشکیل شدہ جرگہ اراکین کا انتخاب کس بنیاد پر ہوا ہے۔؟
2۔ جرگہ کے زیر غور کون کون سے اہم مسائل ہیں۔؟
3۔ مجوزہ جرگہ کرم کے موجودہ مسائل کے حوالے سے کوئی فیصلہ کرنے پر قادر ہوا تو اسے عملی کرنے کی کتنی توقعات ہیں۔؟
4۔ بالش خیل، غوز گڑھی، پیواڑ اور دیگر اہم اور حل طلب مسائل کی بجائے بوشہرہ کے مسئلے میں حکومت کی دلچسپی کچھ زیادہ نظر آتی ہے۔
5۔ طوری بنگش قبائل کی معمولی سی حرکت یا کسی جرم کی صورت میں تو حکومت بہت جلد متحرک نظر آتی ہے جبکہ مخالف فریق کے انتہائی سخت اور اشتعال انگیز جرم پر بھی وہ خاموش نظر آتی ہے۔ اس کی کیا وجہ ہوسکتی ہے۔؟ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1138061