QR CodeQR Code

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ کا انٹرویو

26 May 2024 20:15

اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے انٹرویو میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ ریسٹ ہاؤسز صرف کرائے پر دیئے گئے ہیں، حکومت گرین ٹورزم کمپنی کی پارٹنر ہے، نفع نقصان کے یہ دونوں ذمہ دار ہیں، ریسٹ ہاؤسز سے بڑے پیسے ملیں گے۔ اپوزیشن اور عوامی ایکشن کے لوگ جعلی تقریروں کے ذریعے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں، یہ لوگ منافقت کر رہے ہیں، یہ باتیں جعلی ہیں کہ ہم نے علاقے کی زمینوں کو اونے پونے دام گرین ٹورزم کمپنی کو لیز پر دیا۔


انٹرویو: لیاقت علی انجم

ایمان شاہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ہیں۔ اس سے پہلے وہ 3 عشرے تک صحافت کے ساتھ منسلک رہے۔ گلگت بلتستان میں پی ڈی ایم کی حکومت بننے کے بعد ایمان شاہ کو وزیراعلیٰ کا معاون خصوصی بنایا گیا۔ اس وقت جی بی میں موجود ریسٹ ہاؤسز اور محکمہ جنگلات کی نرسریوں کو پاک فوج سے منسلک ایک ادارے کو دینے کے فیصلے پر سخت تشویش پائی جاتی ہے اور مختلف جگہوں پر احتجاجی مظاہرے بھی ہو رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے اس ایشو پر ایمان شاہ کیساتھ تفصیلی انٹرویو کا اہتمام کیا ہے، جو پیش خدمت ہے۔قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1137714

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1137714/وزیراعلی-گلگت-بلتستان-کے-معاون-خصوصی-برائے-اطلاعات-ایمان-شاہ-کا-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com