QR CodeQR Code

ویلاگ

آيت اللہ رئیسی کی شہادت

حادثہ یا سازش

26 May 2024 10:11

ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں۔


اسلام ٹائمز ویلاگ
موضوع: ایرانی صدر۔۔حادثہ۔۔یا۔۔قتل۔۔؟
 
ابتدائی تحقیقات سامنے آگئیں
 
اسرائیل ملوث نکلا تو خطے کو آگ اور خون کا دریا بنا دیں گے،ہادی نصراللہ
وی لاگر:سید عدنان زیدی
26 مئی 2024
 
19 مئی اتوار کو ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی،وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان،خطیب جمعہ تبریز سید محمد علی آلِ ھاشم سمیت آٹھ افراد آذربائیجان سے سی ڈیم کا افتتاح کرنے کے بعد واپسی پر ہیلی کاپٹر کی ہارڈ لینڈنگ کا شکار ہوگئے۔ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ کے وقت موسم بالکل صاف تھا ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے سٹاف ملازم غلام حسین اسماعیلی کے مطابق موسم کی ایسی کوئی صورت حال نہیں تھی کہ پرواز نہ کی جاسکے اور دوسرا سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ تین ہیلی کاپٹرز کے کانوائے میں سے درمیان والے ہیلی کاپٹر پہ ہی موسم کا اثر کیوں ہوا؟باقی کے دوہیلی کاپٹرز موسم کی ذد سے کیسے بچ گئے؟
ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے فوری تحقیقات کا حکم جاری کر دیا
روسی صدر سمیت اہم عہدہ داران کی طرف سے تعزیتی پیغامات کے ساتھ ساتھ ہیلی کاپٹر حادثہ کی تحقیقات میں مکمل تعاون کی آمادگی ظاہر کی ہے۔
رہبر مسلمین نے شھدائے خدمت کی نماز جنازہ پڑھائی اور کہا کہ اگر اس حادثہ میں اسرائیل کا ہاتھ ثابت ہوا تو اسرائیل اور اس کے حمایتی سنگین نتائج بھگتیں گے ۔
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ کے صاحبزادے سید ھادی نصراللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ اگر اس حادثہ کی سازش کے تانے بانے اسرائیل کی طرف نکلے تو دنیا ایک بڑی جیوپولیٹیکل چینج کا نظارہ کرے گی خطے میں آگ اور خون کا دریا بہا دیں گے شہید رئیسی اور ان کے رفقاء کا خون شدید انتقام طلب ہے مزید انہوں نے لکھا کہ اسرائیل اپنے بے شرم مغربی حمائیتیوں کے بل بوتے پر دنیا کو تیسری جنگ عظیم کی جانب دھکیلنے کی ہر ممکن کوشش میں مصروف ہے۔
شھداء خدمت کے جنازے میں ایرانی قوم نے جم غفیر کی صورت شرکت کر کے اپنے شہداء سے بھرپور اظہار عقیدت کیا۔
شھداء خدمت کے جنازے میں تیرہ ممالک سے پندرہ سربراہان مملکت و اہم شخصیات نے شرکت کی مختلف مذہبی و سیاسی شخصیات نے شہید ڈاکٹر ابراہیم رئیسی،شہید حسین امیر عبداللہیان اور آل ھاشم کی موت کو عظیم سانحہ قرار دیا۔
#helicoptercrash
#terroistattack
#iran
 


خبر کا کوڈ: 1137528

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1137528/آيت-اللہ-رئیسی-کی-شہادت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com