QR CodeQR Code

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کا سیمینار سے خطاب

25 May 2024 22:03

سیمینار سے خطاب میں محمود خان اچکزئی نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ ہم فوج کے خلاف نہیں ہیں مگر فوج کو سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرنا ہوگی، اگر آئین پر عمل ہوگا تبھی پاکستان ترقی کرے گا اور سب کچھ اچھا لگے گا، عمران خان جلد آزاد ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ آسمان گرے یا زمین، ہم نے پیچھے نہیں ہٹنا، قرآن مجید اور آئین پاکستان ہی ہمیں نجات دلا سکتے ہیں، آئین موجود ہونے کے باوجود اس پر عمل نہیں ہو رہا، گاؤں میں بھی ایک ضابطے کے تحت زندگی گزاری جاری ہے، تبھی ہی معاملات چل پاتے ہیں، ہم فوج کے خلاف نہیں ہیں مگر فوج کو سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرنا ہوگی، اگر آئین پر عمل ہوگا تبھی پاکستان ترقی کرے گا اور سب کچھ اچھا لگے گا۔ عمران خان آزاد ہوں گے اس پر پی ٹی آئی کو اُن کی رہائی کا مطالبہ نہیں کرنا چاہیئے، ایک دن وہ ہمارے ساتھ بیٹھے ہوں گے۔ اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب میں محمود خان اچکزئی نے ایرانی صدر کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1137329

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1137329/پشتونخوا-ملی-عوامی-پارٹی-کے-چیئرمین-محمود-خان-اچکزئی-کا-سیمینار-سے-خطاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com