QR CodeQR Code

امامیہ فائونڈیشن کیجانب سے سبیل کا اہتمام، رہنمائوں سے گفتگو

24 May 2024 21:59

اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا کاشف حسین حیدری نے امامیہ فائونڈیشن کے جوانوں کیجانب سے لگائی گئی اس سبیل کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کے اقدامات کی مزید ضرورت ہے، امامیہ فائونڈیشن کے نوجوان انسانیت کی خدمت سے سرشار ہیں اور انکا یہ اقدام لائق تحسین ہے۔ سابق تنظیمی رہنماء جاوید اقبال کچھیلا نے اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے پاس 20 سے زائد والنٹیئر تھے لیکن عوامی رش کے باعث وہ بھی ناکافی تھے۔


امامیہ فائونڈیشن پاکستان کیجانب سے گرمی کی شدت اور موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہیں سبزہ زار میٹرو اسٹیشن بوسن روڈ ملتان پر ''سبیل بنام امام حسین علیہ السلام'' کا اہتمام کیا گیا، دن گیارہ بجے سے شروع ہونیوالی یہ سبیل عصر کے بعد اختتام پذیر ہوئی، جہاں سے ہزاروں لوگوں سیراب ہوئے۔ مرکزی شاہراہ پر لگنے والی اس سبیل کو نہ صرف عوامی حلقوں بلکہ خواص کیجانب سے بھی سراہا گیا۔ حجت الاسلام مولانا کاشف حسین حیدری نے سبیل کیمپ کا دورہ اور والنٹیرلی لوگوں کو پانی پلایا، اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا کاشف حسین حیدری نے امامیہ فائونڈیشن کے جوانوں کی سے لگائی گئی اس سبیل کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کے اقدامات کی مزید ضرورت ہے، امامیہ فائونڈیشن کے نوجوان انسانیت کی خدمت سے سرشار ہیں اور انکا یہ اقدام لائق تحسین ہے۔ سابق تنظیمی رہنماء جاوید اقبال کچھیلا نے اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے پاس 20 سے زائد والنٹیئر تھے لیکن عوامی رش کے باعث وہ بھی ناکافی تھے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1137327

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1137327/امامیہ-فائونڈیشن-کیجانب-سے-سبیل-کا-اہتمام-رہنمائوں-گفتگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com