QR CodeQR Code

ملتان، انجمن تاجران کے وفد کی خانہ فرہنگ آمد، ویڈیو رپورٹ

23 May 2024 22:21

اسلام ٹائمز: خواجہ محمد شفیق نے اپنی گفتگو میں کہا کہ ایران دنیا کا واحد ملک ہے جو استعمار کے مقابلے میں ڈٹا ہوا ہے، اللہ ہمارے حکمرانوں کو بھی غیرت و حمیت عطا فرمائے اور ہم بھی ایران کی طرح استعمار کے سامنے کھڑے ہوسکیں، ایرانی صدر کی اسلام کیلئے خدمات قابل قدر ہیں، وہ امت مسلمہ کو جوڑنا چاہتے تھے، جو امریکہ و اسرائیل کو منظور نہ تھا۔


ویڈیو رپورٹ: ثقلین نقوی

آل پاکستان انجمن تاجران کے وفد کی مرکزی چیئرمین خواجہ محمد شفیق کی قیادت میں خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران آمد، وفد نے انچارج خارجہ فرہنگ اسلامی جمہوری ایران خانم زاہدہ بخاری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ملتان اور جنوبی پنجاب بھر کے ٹریڈ یونین کے صدور اور نمائندے بھی موجود تھے، وفد نے انچارج خانہ فرہنگ خانم زاہدہ بخاری سے اظہار افسوس اور تعزیت کی۔ آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی چیئرمین خواجہ محمد شفیق نے اپنی گفتگو میں کہا کہ ایران دنیا کا واحد ملک ہے، جو استعمار کے مقابلے میں ڈٹا ہوا ہے، اللہ ہمارے حکمرانوں کو بھی غیرت و حمیت عطا فرمائے اور ہم بھی ایران کی طرح استعمار کے سامنے کھڑے ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر کی اسلام کے لیے خدمات قابل قدر ہیں وہ امت مسلمہ کو جوڑنا چاہتے تھے، جو امریکہ و اسرائیل کو منظور نہ تھا۔ انچارج خارجہ فرہنگ اسلامی جمہوری ایران خانم زاہدہ بخاری نے تاجر وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہماری دلجوئی کے لیے پوری قوم آپ کی ممنون ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1137056

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1137056/ملتان-انجمن-تاجران-کے-وفد-کی-خانہ-فرہنگ-آمد-ویڈیو-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com