QR CodeQR Code

جماعت اسلامی ملتان کے وفد کی خانہ فرہنگ آمد، ایرانی صدر اور انکے رفقاء کی شہادت پر افسوس (ویڈیو رپورٹ)

23 May 2024 22:05

اسلام ٹائمز: اپنے تعزیتی پیغام میں جماعت اسلامی کے ضلعی امیر کا کہنا تھا کہ صدر شہید نے ہمسایہ مسلم ممالک سے جس طرح تعلقات کو مضبوط کرنے کی کاوشیں کیں، یہ اصل میں طاغوتی قوتوں کو کھٹکتی تھیں، طاغوتی قوتیں امت مسلمہ کو توڑنا چاہتی ہیں، اسرائیل کی فلسطین میں جارحیت کا جس طرح جواب ایران نے دیا، اس پر پوری امت مسلمہ نے انکے اس جراتمندانہ اقدام کی تعریف کی۔


ویڈیو رپورٹ: ثقلین نقوی

جماعت اسلامی ملتان کے امیر ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے وفد کے ہمراہ خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران ملتان کا دورہ کیا اور انچارج خانہ فرہنگ ایران خانم زاہدہ بخاری سے تعزیتی ملاقات کی۔ امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا ہے کہ امت مسلمہ ایک جسد واحد کی مانند ہے، ایرانی قوم کا دکھ امت مسلمہ کا دکھ ہے، امت مسلمہ ایک دلیر جری حکمران لیڈر سے محروم ہوئی ہے۔ جماعت اسلامی اس دکھ میں ایرانی قوم کے ساتھ ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی ملتان شیخ اسرار حسین اور حسان اخوانی مرکزی ڈپٹی میڈیا کوآرڈینئٹر بھی ہمراہ تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر شہید نے ہمسایہ مسلم ممالک سے جس طرح تعلقات کو مضبوط کرنے کی کاوشیں کیں، یہ اصل میں طاغوتی قوتوں کو کھٹکتی تھیں، طاغوتی قوتیں امت مسلمہ کو توڑنا چاہتی ہیں، اسرائیل کی فلسطین میں جارحیت کا جس طرح جواب ایران نے دیا، اس پر پوری امت مسلمہ نے ان کے اس جراتمندانہ اقدام کی تعریف کی، ایران سے جماعت اسلامی کے دیرینہ تعلقات ہیں دکھ کی اس گھڑی میں ہم ایرانی قوم کے ساتھ ہیں۔ انقلاب ایران کے وقت امام خمینی نے ایک نعرہ دیا لاشرقیہ لا غربیہ اسلامیہ اسلامیہ کے مصداق ہمیں ایک ہونا ہوگا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1137052

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1137052/جماعت-اسلامی-ملتان-کے-وفد-کی-خانہ-فرہنگ-آمد-ایرانی-صدر-اور-انکے-رفقاء-شہادت-پر-افسوس-ویڈیو-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com