QR CodeQR Code

آئی ایس او پاکستان کے 52 ویں یوم تاسیس کے موقع پر سابقین آئی ایس او کے تاثرات

22 May 2024 21:44

تقریب میں موجود سابقین امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے اس الہیٰ تنظیم کو نوجوانوں کیلئے تربیت کا بہترین ذریعہ قرار دیا، سابقین کا کہنا تھا کہ ہر دور کی طرح ہمیں آج بھی اپنے نصب العین کو سامنے رکھتے ہوئے مستقبل کے فیصلے اور آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔


امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے 52ویں یوم تاسیس کی مناسبت سے ملتان میں امامیہ فائونڈیشن پاکستان کے دفتر میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، جہاں سابقین آئی ایس او پاکستان نے شرکت کی۔ اس موقع پر آئی ایس او پاکستان کے 52ویں یوم تاسیس کا کیک بھی کاٹا گیا۔ تقریب میں امامیہ فائونڈیشن کے رہنمائوں احسن مہدی، مشتاق مہدی سمیت ممبر ڈویژنل امن کمیٹی و صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ انجینئر مہر سخاوت علی سیال، صوبائی رہنماء عون رضا نجم ایڈووکیٹ، سابق مرکزی جنرل سیکرٹری آئی ایس او پاکستان جواد رضا جعفری، سابق ڈویژنل صدر ملتان سید فراز رضا، ثقلین نقوی، حسن عباس گھلو سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر آئی ایس او پاکستان کی کامیابی اور ترقی کیلئے دعا بھی کی گئی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1137046

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1137046/آئی-ایس-او-پاکستان-کے-52-ویں-یوم-تاسیس-موقع-پر-سابقین-تاثرات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com