QR CodeQR Code

ملاقاتوں میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو کیسا پایا؟ سربراہ جماعت اہل حرم مفتی گلزار احمد نعیمی کا انٹرویو

21 May 2024 21:39

اپنے خصوصی انٹرویو میں جماعت اہل حرم کے سربراہ مفتی گلزار نعیمی کا کہنا تھا کہ ابراہیم رئیسی کی شہادت بہت بڑا نقصان ہے، عالم اسلام ایک دلسوز رہنما سے محروم ہوگیا ہے، ایرانی صدر غزہ کے حقیقی سفیر تھے، ان کی خدمات کو یاد رکھا جائیگا۔


شیخ الحدیث مفتی گلزار احمد نعیمی پنجاب کے ایک علمی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے بارہ سال کی عمر میں قرآن پاک حفظ کیا۔ وہ مفتی اعظم پاکستان مفتی حسن نعیمی اور ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہید کے شاگرد خاص ہیں۔ انہوں نے جامعہ نعیمیہ لاہور میں تعلیم کے دوران درس نظامی مکمل کیا، علاوہ ازیں مفتی صاحب نے پنجاب یونیورسٹی سے ماسٹرز بھی کیا۔ مفتی گلزار احمد نعیمی صاحب نے شہید سرفراز احمد نعیمی کے حکم پر 2002ء میں اسلام آباد میں جامعہ نعیمیہ کی بنیاد رکھی۔ اب تک وہ ہزاروں طلباء کو قرآن و سنت کی تعلیم سے آراستہ کرچکے ہیں۔ مفتی صاحب اتحاد بین المسلین کے حوالے سے اپنے نظریات کیلئے کافی شہرت رکھتے ہیں۔ انہوں نے متعدد ممالک کے علمی دورہ جات کئے، جن میں ایران اور اردن قابل ذکر ہیں۔ مفتی صاحب ملک کے معروف ٹی وی چینلز پر کئی ایک علمی مذاکروں میں شرکت کرچکے ہیں۔ وہ اہلسنت و الجماعت کی ملک گیر تنظیم کے مرکزی عہدیدار بھی ہیں۔ اسلام ٹائمز نے ایرانی صدر اور اُن کے رفقا کی شہادت پر خصوصی انٹرویو کیا ہے جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1136603

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1136603/ملاقاتوں-میں-ایرانی-صدر-ابراہیم-رئیسی-کو-کیسا-پایا-سربراہ-جماعت-اہل-حرم-مفتی-گلزار-احمد-نعیمی-کا-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com