QR CodeQR Code

ابراہیم رئیسی سے ملاقات کو کبھی نہیں بھول سکتا، گورنر سندھ کی ایرانی قونصلیٹ میں تعزیت

21 May 2024 20:09

اسلام ٹائمز: ملاقات کے دوران کامران ٹیسوری نے کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو اعزازی ڈگری دی تھی وہ میرے لیے اعزاز تھا، میرے لیے وہ بہت اہم لمحات ہیں، میری ان سے طویل بات چیت یاد رہے گی، ملاقات کے دوران پاکستان اور اس کے عوام کے بارے میں پوچھتے رہے، انہوں نے مجھے تہران آنے کی دعوت دی تھی، تہران اور پاکستان کے عوام کا صدمہ برابر ہے۔


خصوصی رپورٹ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی میں ایرانی قونصلیٹ کا دورہ کیا۔ ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان نے گورنر سندھ کا استقبال کیا۔ گورنر سندھ نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے پر تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ پڑھی۔ گورنر سندھ نے مہمانوں کے لیے رکھی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی آئے تھے، ہم ان کے دورے میں ان کی ملاقات کو کبھی نہیں بھول سکتے، ان کی امت مسلمہ کے لیے خدمات کبھی نہیں بھلائی جاسکتی، ان کے حادثے پر پوری پاکستانی قوم افسردہ ہے، انہی کے دور میں اسرائیل پر اٹیک کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو اعزازی ڈگری دی تھی وہ میرے لیے اعزاز تھا، میرے لیے وہ بہت اہم لمحات ہیں، میری ان سے طویل بات چیت یاد رہے گی، ملاقات کے دوران پاکستان اور اس کے عوام کے بارے میں پوچھتے رہے، انہوں نے مجھے تہران آنے کی دعوت دی تھی، ایران اور پاکستان کے عوام کا صدمہ برابر ہے، مجھے امید ہے کہ آنے والے نئے ایرانی صدر، ابراہیم رئیسی جو وہ چاہتے تھے، کہ پاکستان کے ساتھ تجارت ہو کنٹی نیو کریں گے، اسلام آباد میں ایران کے سفارت خانے جا کر بھی تعزیت کروں گا۔ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان نے کہا کہ ہم گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا شکریہ ادا کرتے ہیں، وہ مشکل لمحات میں ہمارے ساتھ اظہارِ ہمدردی کے لیے تشریف لائے، ایک ماہ قبل ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی آئے تھے، انہوں نے جاتے ہی حکم دیا تھا کہ جو بھی معاملات طے ہوئے ہیں ان پر فوری عمل کیا جائے، ایران اور پاکستان کے تعلقات کو آگے بڑھایا جائے، ابراہیم رئیسی نے تہران جاتے ہی وزیر خارجہ کو بلایا، اس کا مقصد تھا جن امور پر تبادلہ خیال ہوا ہے ان پر فوری عمل کیا جائے، آج ڈاکٹر ابراہیم رئیسی ہمارے درمیان نہیں ہیں، یہ ماننا بہت مشکل ہے۔ حسن نوریان نے گورنر سندھ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان حالات میں آپ آئے ہیں اس پر آپ کا ایک بار پھر مشکور ہوں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1136588

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1136588/ابراہیم-رئیسی-سے-ملاقات-کو-کبھی-نہیں-بھول-سکتا-گورنر-سندھ-کی-ایرانی-قونصلیٹ-میں-تعزیت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com