QR CodeQR Code

بلاول بھٹو، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور آصفہ بھٹو کا ایرانی قونصلیٹ میں صدر رئیسی کی شہادت پر اظہار تعزیت

21 May 2024 18:53

اسلام ٹائمز: ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر کی ناگہانی موت پر دلی طور پر صدمہ ہوا، صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ امیر عبداللہیان سے متعدد مثبت ملاقاتوں میں ایک قلبی تعلق قائم ہوا، دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کے عوام ایران کے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔


خصوصی رپورٹ

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور ایم این اے آصفہ بھٹو کے ہمراہ کراچی میں ایران کے قونصلیٹ میں قونصل جنرل حسن نوریان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر بلاول بھٹو، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور آصفہ بھٹو زرداری نے ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نے ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان سے صدر ابراہیم رئیسی اور ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا۔ بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نے قیمتی زندگیوں کے زیاں پر ایران کے عوام سے اظہار رنج و غم بھی کیا۔ بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے ابراہیم رئیسی اور حسین امیر عبداللہیان کے متحرک کردار اور گراں قدر خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا۔ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر کی ناگہانی موت پر دلی طور پر صدمہ ہوا۔ صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ امیر عبداللہیان سے متعدد مثبت ملاقاتوں میں ایک قلبی تعلق قائم ہوا، دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کے عوام ایران کے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس موقع پر آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ ہماری دعائیں اور نیک خواہشات شہداء کے سوگوار خاندانوں اور ایران کے عوام کے ساتھ ہیں۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم اس دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں اور ایرانی عوام کے ساتھ تعزیت کرتے ہیں، پاکستانی قوم ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت پر غمزدہ ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور آصفہ بھٹو زرداری نے ایرانی قونصلیٹ میں مہمانوں کی کتاب میں تعزیتی تاثرات بھی درج کئے۔ اکھ روپے فراہم کیے گئے اور ٹانگ سے معذور شخص کو آٹو گاڑی دینے کا بھی اعلان کیا گیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1136587

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1136587/بلاول-بھٹو-وزیراعلی-مراد-علی-شاہ-اور-ا-صفہ-کا-ایرانی-قونصلیٹ-میں-صدر-رئیسی-کی-شہادت-پر-اظہار-تعزیت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com