QR CodeQR Code

قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کا ایران کے سفارتخانے کا دورہ (ویڈیو رپورٹ) 

21 May 2024 16:46

ایرانی سفیر رضا امیر ی مقدم سے ملاقات میں یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ ایرانی صدر کی وفات عالم اسلام کے لیے ایک عظیم نقصان ہے، صدر ابراہیم رئیسی ایک نیک انسان، عالم اور پاکستان کے عظیم دوست تھے، ابراہیم رئیسی کی وفات سے امت مسلمہ ایک عظیم رہنماء سے محروم ہوگئی۔


ویڈیو رپورٹ: ثقلین نقوی

قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد میں واقع ایرانی سفارتخانے کا دورہ کیا اور ایرانی سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی۔ ایران میں ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ اور دیگر کے افسوسناک انتقال پر اظہار ِتعزیت کیا۔ قائم مقام صدر نے ایرانی صدر کے انتقال پر پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے گہرے دکھ کا اظہار کیا، سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پوری قوم ایرانی صدر کی وفات پر غمزدہ ہے، ایرانی بھائیوں اور بہنوں کے غم میں برابر کی شریک ہے، ایرانی صدر کی وفات عالم اسلام کے لیے ایک عظیم نقصان ہے، صدر ابراہیم رئیسی ایک نیک انسان، عالم اور پاکستان کے عظیم دوست تھے، ابراہیم رئیسی کی وفات سے امت مسلمہ ایک عظیم رہنماء سے محروم ہوگئی، پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور ادبی روابط پر مبنی بہترین تعلقات ہیں، دونوں برادر ممالک کو مزید قریب لانے کیلئے عوامی روابط اور پارلیمانی تبادلوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان بہترین تعلقات ہیں، پاکستان کے ساتھ تعلقات کا فروغ ایران کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، ایران کے سپریم لیڈر نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کے فروغ پر خصوصی زور دیا، مرحوم صدر رئیسی کا حالیہ دورہ ِپاکستان اسی تناظر میں ہوا، ایرانی سفیر نے تعزیتی پیغامات، ایرانی عوام کے غم میں شریک ہونے پر پاکستانی عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے ایرانی سفارت خانے میں مہمانوں کی کتاب میں تعزیتی تاثرات بھی درج کئے۔


خبر کا کوڈ: 1136574

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1136574/قائم-مقام-صدر-یوسف-رضا-گیلانی-کا-ایران-کے-سفارتخانے-دورہ-ویڈیو-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com