QR CodeQR Code

ایرانی پرعزم قوم ہے، مشکل وقت گزار لے گی اور مزید طاقت کے ساتھ ابھرے گی، وزیراعلیٰ سندھ

20 May 2024 19:17

سندھ اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سید ابراہیم رئیسی نے اسرائیل کو کہا تھا کہ ہم نے شام میں حملے کے بعد اسرائیل پر حملہ کرکے مزہ چکھا دیا اور بتایا کہ ایک بات یاد رکھنا اگر دوبارہ کوئی ایسی حرکت کی تو تمہارے ملک کو دنیا سے ختم کردیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایرانی پرعزم قوم ہے، مشکل وقت گزار لے گی اور مزید طاقت کے ساتھ ابھرے گی۔ سندھ اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کل کا دن عالم اسلام کے لیے بہت افسردہ دن تھا، کل ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اپنے ساتھیوں سمیت جاں بحق ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ اس مشکل وقت میں ہم اپنے ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم عوام کی طرف سے ایران کے دکھ درد میں شریک ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 23 اپریل کو ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی وفد کے ہمراہ پاکستان آئے تھے، ایرانی صدر پر حملے کے خدشے کے پیش نظر کراچی میں ایک دن کی چھٹی دی گئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ بہت سال بعد کوئی سربراہ مملکت کراچی آئے تھے، ہمارے لیے یہ بہت عزت کی بات تھی، انہوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں تقریب بھی منعقد کی، اپنی تقریر میں انہوں نے عالم اسلام کو ساتھ چلنا کا پیغام دیا تھا، انہوں نے اسرائیل کو کہا تھا کہ ہم نے شام میں حملے کے بعد اسرائیل پر حملہ کرکے مزہ چکھا دیا اور بتایا کہ ایک بات یاد رکھنا اگر دوبارہ کوئی ایسی حرکت کی تو تمہارے ملک کو دنیا سے ختم کردیں گے، ان کا دورہ کراچی بہت یادگار تھا۔


خبر کا کوڈ: 1136366

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1136366/ایرانی-پرعزم-قوم-ہے-مشکل-وقت-گزار-لے-گی-اور-مزید-طاقت-کے-ساتھ-ابھرے-وزیراعلی-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com