QR CodeQR Code

تجزیہ

رفح پہ حملہ اسرائیل کی ذلت آمیز شکست بن جائیگا

19 مئی 2024ء

19 May 2024 17:20

تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہےکہ جس میں تازہ ترین مسائل کے بارے نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کیجاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔ یہ پروگرام ہر اتوار کے روز اسلام ٹائمز پر نشر کیا جاتا ہے۔


رفح پہ حملہ اسرائیل کی ذلت آمیز شکست بن جائیگا
Attack on Rafaah would be a Humiliating Defeat for Israel
ہفتہ وار پروگرام تجزیہ انجم رضا کے ساتھ
مہمان: حجة السلام والمسلمین سید محمد رضوی
میزبان و پیشکش: سید انجم رضا
 19 مئی 2024ء

مصر اور فلسطین کا سرحدی  قصبہ رفح ہے، غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع ہونے کی وجہ سے صحرائے سینا (مصر) کے داخلی راستے پر اور بحیرۂ روم کے پانیوں کا سامنا کرنے کی وجہ سے یہ قصبہ نہ صرف بحری سفر اور علاقائی تجارت کا ایک اہم مرکز بن گیا بلکہ متعدد تنازعات کا بھی گڑھ رہا ہے
مصر میں بھی رفح شہر ہے۔ یہ دونوں شہر ایک زمانے میں ایک ہی تھے لیکن صدیوں پر محیط جنگیں، حملے اور قبضوں نے اس شہر کو دو حصوں میں بانٹ دیا

اسرائیل پر حماس کے سات اکتوبر کے حملے کے بعد شروع ہونے والی اسرائیلی عسکری کارروائیاں جنوبی غزہ کی طرف بڑھتے ہوئے بعد اب رفح کی دہلیز پر پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چھے مئی کو صیہونی حکومت کی جنگی کابینہ نے بین الاقوامی مخالفت کے باوجود غزہ پٹی کے جنوب میں واقع شہر رفح پر زمینی حملے کی منظوری دی تھی اور اگلے ہی دن اُس نے غزہ کے بے تحاشا گنجان آبادی والے علاقے رفح پر اندھا دھند بمباری اور گولہ باری شروع کر دی تھی۔ اطلاعات کے مطابق عام حالات میں رفح میں تین سے چار لاکھ افراد کی رہائش کی گنجائش موجود ہے مگر صیہونی دہشتگردی سے فرار کر کے وہاں پناہ لینے والوں کی تعداد پندرہ لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ صیہونی حکومت گزشتہ تقریبا سات ماہ سے غزہ میں جاری اپنی جارحیت کے دوران نسل کشی، قتل و غارت اور تباہی پھیلانے کے سوا اپنا ایک بھی اعلان کردہ مقصد حاصل نہیں کر سکی ہے اور اُسے ایک بڑی اسٹریٹیجک ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
 
سوالات:
٭غزہ  میں رفح کی اسٹریٹجک اہمیت کیا ہے؟ اور تازہ ترین صورتِ حال کیا ہے؟

٭حماس کے لئے غزہ پہ قبضہ قائم رکھنا اور اسرائیل کا قبضے کی کوشش کرنا کیا اہمیت رکھتا ہے؟
 
٭حماس ، قطر، مصر کے ساتھ مذاکرات  میں کئی نقاط پہ اتفاق ہوگیا تھا، مگر نیتن یاہو کی ضد نے اس کو سبوتاژ کردیا اس کی کیا وجہ ہے، جب کہ امریکہ اپنے تحفظات کا اظہار کرنے کے باوجود صیہونی حکومت کی مدد بھی کررہا ہے، اس پہ کیا کہیں گے؟
 
٭اور اسرائیل کی داخلی صورتِ حال بھی بہت دگرگوں ہوتی جارہی ہے نیز شدت پسند صیہونیوں کارویہ! اس پہ کیا کہیں گے؟

٭موجودہ صورت حال مین بین الاقوامی برادری بھی اسرائیل کی حمایت سے ہاتھ کھینچتی نظر آرہی ہے،  کیا یہ صیہونیوں کی ذلت آمیز شکست کا آغاز نہیں؟
 
٭طوفان الاقصی کے بعد اسرائیل نے جو مسلسل جارحیت اور بمباری جاری رکھی ہوئی ہے اور اس کے مقاصد میں
حماس کا خاتمہ، حماس کی لیڈرشپ کو گرفتار کرنا، اپنے مغویوں کو بازیاب کرانا، غزہ پہ حماس کی عملداری کو ختم کرنا تھا، کیا یہ مقاصد پورے ہوتے نظر آرہے ہیں؟

چودہ مئی کو اسرائیل کے ناجائز قیام کا دن، پندرہ مئی یومِ نکبہ (بدقسمتی کا دن) اور اب جو غزہ حملے کے بعد رفح سے بھی فلسطینیوں کو بے دخل کرنا، اس پہ آپ کی رائے کیا ہے؟


خبر کا کوڈ: 1136088

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1136088/رفح-پہ-حملہ-اسرائیل-کی-ذلت-آمیز-شکست-بن-جائیگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com